data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملک میں مافیاز کاراج،ظلم کا نظام مزید نہیں چل سکتا؛ حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، مافیاز کا راج ہے، کسان، مزدور اور نوجوان سب پس رہے ہیں،ہم لوگوں کو بیدار کریں گے، ظلم کا یہ نظام اب مزید نہیں چل سکے گا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بدل دونظام تحریک کا مقصد ملک میں عدل، شفافیت اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے، سازشوں یا فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئیں گے۔یہ بات انہوں نے گریٹر اقبال پارک میں جماعت اسلامی کے ’’ بدل دو نظام‘‘ کے سلوگن پر تین روزہ ’’اجتماع عام‘‘ میں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، مافیاز کا راج ہے، کسان، مزدور اور نوجوان سب پس رہے ہیں، ہم لوگوں کو بیدار کریں گے، ظلم کا یہ نظام اب مزید نہیں چل سکے گا۔

حافظ نعیم الرحمان کا27ویں آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ استثنیٰ کا کوئی تصور نہیں ہونا چاہیے، کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی، ہم حق و انصاف کے لیے سیاست کرتےہیں۔

امیر جماعت اسلامی نےاعلان کیا کہ اجتماع کے تیسرے روز آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائےگا جس کے بعد نظام بدل دو تحریک پورے ملک میں پھیل جائے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین