data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)سندھ بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی 7 دسمبر کو اعلان کردہ ایکتا ڈے کی کامیابی کے لیے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ مشاعروں، مچ کچہریوں اور ریلیوں کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سندھی ادبی سنگت شاخ مکلی کی جانب سے ایکتا ڈے کی کامیابی کے لیے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ میں ایکتا مشاعرہ منعقد کیا گیا، جس میں شعرا نے شرکت کرکے ایکتا ڈے کے حوالے سے اپنی خوبصورت شاعری پیش کی۔ ایکتا مشاعرے میں شعرا نے مختلف موضوعات سمیت ایکتا کی مناسبت سے کلام پیش کیا، جبکہ کچھ شاعروں نے ترنم میں کلام سناتے ہوئے ایکتا ڈے کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شاعر رمضان میمن، ڈاکٹر محمد مارو خشک، عاجز کریم پوری، عمران بشیر، نبی بخش بھرا??، احسان ہالیپوٹو، مبین قادری، اختر بروہی، فقیر اکرم منگھار، محمد خان ملاح اور دیگر نے کلام پیش کیا۔ عورت شاعرہ گل بی بی شاہ، نوجوان شاعر جمشید جوکھیو، عبداللہ چانڈیو اور حمید مہرا?وی نے ترنم میں شاعری پیش کرکے داد حاصل کی۔محفل میں دیگر شاعروں کے ساتھ کمسن بھٹائی منظور انقلابی نے بھی شاعری پیش کرکے بھرپور داد حاصل کی، مشاعرے کی صدارت معروف شاعر محمد باری نے کی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلامک سالیڈیرٹی گیمز: پاکستان نے ریسلنگ میں افغانستان کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

لاہور:

ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔

ایکسپریس کے مطابق محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد  برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔

فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔

گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے گجرانوالہ میں تین ماہ کا سخت تربیتی کیمپ لگایا جہاں کوچ انعام بٹ نے بھرپور رہنمائی کی، اس کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں محنت کا بہترین صلہ دیا۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدرارشد ستار نے اس تاریخی کامیابی پر کہا کہ یہ جیت پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ہم پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کے لیے بھرپور سپورٹ فراہم کی۔ انہی کے تعاون سے یہ ممکن ہوا۔

سیکریٹری جنرل اور قومی کوچ انعام بٹ نے گلزار اور اُن کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گلزار کی کامیابی سخت محنت، لگن اور بہترین تربیت کا نتیجہ ہے یہ لمحہ پاکستان ریسلنگ کے لیے تاریخی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردانہ سرگرمیاں بے نقاب
  • حکومت اقبال اکیڈمی کو مزید فعال کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریگی: احسن اقبال
  • وی لاگر محمد شیراز نے جماعت اسلامی کا ایکسیلینس ایوارڈ ملنے کی ویڈیو شیئر کردی
  • جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟
  • خیرپور میں ڈاکوئوں کے خلاف کریک ڈائون، پناہ گاہیں نذر آتش کردی گئیں
  • ٹھٹھہ ،جنگ شاہی میں آبی بحران شدت اختیار کرگیا
  • ٹھٹھہ ،ایکسائز اینڈ نارکوٹکس بھتا خوری میں مصروف
  • اسلامک گیمز: پاکستان نےافغان ریسلرکو ہرا کر برانزمیڈل جیت لیا
  • اسلامک سالیڈیرٹی گیمز: پاکستان نے ریسلنگ میں افغانستان کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا