خیرپور میں ڈاکوئوں کے خلاف کریک ڈائون، پناہ گاہیں نذر آتش کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور(جسارت نیوز ) خیرپور میں ڈاکوئوں کے خلاف کریک ڈاون ڈاکوئوں کی پناہ گاہیں نذر آتش 20 سے زائد شک افراد گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل ڈاکوئوں کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیگا ایس ایس پی خیرپور کی صحافیوں سے بات چیت تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی قیادت میں ڈاکوئوں کے خلاف خیرپور کے کچے میں آپریشن شروع کیا ہے آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن 23 مشتبہ افراد گرفتار جبکہ فیض محمد بھنڈو تھانہ کی حد میں کاروائی دس سے زائد افراد گرفتارجبکہ گمبٹ کے تھانہ کھوڑا کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن کیا جا رہا ہے سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی اوز سمیت مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، اسپیشل ٹیموں سمیت بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا خیرپور پولیس نے گاؤں سلطان کلیری، ماجو کلیری ڈرب مھیر شا? سمیت مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران کچے اور پکے کی طرف جانے والے راستوں کو بند کرکے آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگادی گئی ہے آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں جدید مشنری سمیت پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے علاقے کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افرد کے کلیرنس تک آپریشن جاری رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکوئوں کے کے خلاف
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔