سمیرا عزیز کی صحتیابی پر نیک خواہشات کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251124-02-6
جدہ میں سعودی میڈیا کی معروف خاتون صحافی اور بزنس وومن ڈاکٹر سمیرا عزیزکے دفتر وائس قونصل امریکن قونصلیٹ جنرل جدہ ایچ ای (ہزایکسیلنسی) نیتھنیل کاہلراورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رومانیہ کی مسزماریہ نے دورہ کیا اور انکو گال بلیڈر(پتہ) کی کامیاب سرجری سے صحتیابی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ اس موقع پر سمیرا عزیزگروپ کے پی آر منیجر حسن شرباجی بھی موجود تھے۔ دریں اثناء یونائٹیٹد میڈیا فورم کے چیئرمین سینئرصحافی جہانگیر خان نے اپنی پوری ٹیم اور جدہ کے دیگر صحافیوں کی جانب سے سمیرا عزیز کی خیریت دریافت کی اور ان کو صحتیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔