Express News:
2026-07-24@03:18:41 GMT

یہ اسرائیلوے اورٹرمپوے

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

بخدا ہمیں ہرگز پتہ نہیں تھا کہ یہ ’’اسرائیلوا، ٹرمپوا اورنیتنوا ‘‘ اردو بھی جانتے ہیں ، پڑھتے، لکھتے اور بولتے ہیں ، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نہ تو زیادہ پڑھے لکھے ہیں، نہ دانادانشور ۔ ہم تو پرائمری پاس عامی امی آدمی ہے اورہماری سمجھ دانی بھی کوئی خاص نہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ سارے ’’وا‘‘ یعنی اسرائیلوا، ٹرمپوا اورنیتن وا اردو نہیں جانتے ورنہ ہم بھی اپنے کالم توپ میں ڈال کر ان پر داغتے رہتے ، وہ تو خدا بھلا کرے ہمارے ایک قاری کا، جس نے ہمیں پہلے اس بات پر خوب لتاڑا کہ جب اتنے سارے لیڈر اپنے بیانات کے ذریعے اوردانادانشور اپنے کالموں کے ذریعے اسرائیلوا ، ٹرمپوا اورنیتن وا کو لتاڑ رہے ہیں تو تم کیوں ایسا نہیں کرتے اورادھرادھر کی فضولیات ہانک رہے ہو، تم کہیں ان اسرائیلوا، ٹرمپوا اورنیتن وا کے طرف دار تو نہیں ہو ۔ عرض کیا کہ ہم

خاص بھی نہیں منکر غالب بھی نہیں ہیں

 ہم اہل تذبذب کسی جانب بھی نہیں ہیں

تذبذب کی وجہ یہ ہے کہ ہم نہ عبرانی نہ انگریزی بلکہ اردومیڈیم اورعوام کالانعام ہیں، تو کہیں بھی تو کس زبان سے کہیں

 ہم لبوں سے کہہ نہ جائے اپنا حال دل کبھی

اور وہ سمجھے نہیں کہ خامشی کیا چیز ہے

لیکن اس نے ہماری بے خبری پر اورزیادہ لتاڑتے ہوئے کہا کہ ارے نادان، یہ اسرائیلوا ، ٹرمپوا اور نیتن وا سب اردو جانتے ہیں، نہ جانتے ہوتے تو اردو کے بیان باز ، دانا دانشور اورکالم نویس انھیں اردو میں کیوں لتاڑتے رہتے ۔ آدمی اور وہ بھی دانا دانشور جب بھی کسی سے باتیں کرتے ہیں تو ان کو پتہ ہوتا ہے کہ اگلا اس کی زبان جانتا ہے ورنہ یونہی بے فضول میں اتنی لمبی کیوں کھینچھتے یا چھوڑتے ۔ ہم نے اس معترض کا بڑا بڑا شکریہ ادا کیاکہ اسرائیلوا، ٹرمپوا اورنیتن وا اردو جانتے ہیں بلکہ صبح اٹھ کر سب سے پہلے اردو اورپاکستانی اخبارات کا مطالعہ کرتے ہیں کیوں کہ وہ یہ جان چکے ہیں کہ پاکستان جدید دنیا کا یونان ہے یہاں ایک سے بڑھ کر ساکرے ٹیز ، یاکرے ٹیز ،ڈیماکراٹیز موجود ہیں جو اخبارات میں دانش کے دریا بہاتے ہیں ۔

خیر اب ہم بھی سمجھ گئے کہ یہ اسرائیلوا، ٹرمپوا اور نیتن وا سمجھتے اورپڑھتے ہیں اورسب سے پہلے پاکستانی اخبارات میں لیڈروں کے بیانات جلسہ جات اور ملبوسات کا حال پڑھتے ہیں اور دانا دانشوروں کے لمبے کالمات کا مطالعہ بھی کرتے ہیں، ان کو اتنا لتاڑیں گے کہ ان کو چھٹی کا کیا ساتویں اور آٹھویں کا دودھ بھی یاد دلادیں گے ، ان بدمعاشوں نے سمجھ کیا رکھا ہے کہ فلسطینی بھائی اکیلے ہیں اور ان کا کوئی نہیں ہے، ہم ہیں نا ان کے ساتھ مکمل یک جہتی کرنے کے لیے اور ہمارے بارے میں سب جانتے ہیں کہ ہم اگر کسی کے ساتھ یک جہتی کرنے لگتے تو پھر کرنے لگتے ہیں اورکرتے رہتے ہیں ، ہماری یک جہتی ساری دنیا دیکھ رہی ہے جو ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کررہے ہیں ، کتنے سال گزرگئے لیکن مجال ہے جوکبھی ہماری یک جہتی میں ذرا بھی فرق آیا ہو، زمین جنبد نہ جنبد گل محمد جنبد

 تمہی کو دیکھوں گا جب تک ہیں برقرار آنکھیں

 میری نظر نہ پھرے گی کسی نظر کی طرح

یہ اسرائیلوے، ٹرمپوے اورنتن وے اگر فلسطینیوں پر ظلم کریں گے تو ہم بھی چپ نہیں رہیں گے ۔دوبھائی تھے ، ان میں سے ایک کی کسی کے ساتھ لڑائی ہوئی، ان لوگوں نے بیچارے کو خوب دھنک کرکے رکھ دیا ۔باپ کو پتہ چلا تو اس نے دوسرے بھائی سے کہا کہ کم بخت جب وہ تمہارے بھائی کو پیٹ رہے تھے تو تم نے بھائی کی مدد کیوں نہیں کی۔ بیٹے نے کہا کہ آپ سے کسی نے غلط کہا ہے جب وہ بھائی کو مار رہے تھے تو میں بھی خاموش کھڑا نہیں تھا ،برابر چیخ چلارہا تھا اوران لوگوں کو برابھلا کہہ رہا تھا کہ تم یہ ٹھیک نہیں کررہے ہو ۔تو آج سے ہم بھی شروع کرتے ہیں، اے اسرائیلوے، اے ٹرمپوے، اے نتین وے ، یہ تم لوگ اچھا نہیں کررہے ہو جو معصوم فلسطیینوں کو ماررہے ہو ، ظالموں ،کافرو، بے انصافو، بے رحمو خدا سے ڈرو۔آخر تم ان بیچاروں کو روزانہ کیوں مار رہے ہو ۔

وغیرہ کہتے رہتے ہیں ۔لیکن صرف ایک آدمی اتنا بڑا انقلاب لائے یہ ممکن نہیں لگتا ، کریم خان نے کہا اور وہ بھی صرف باتیں کرکے۔ اچھی اچھی باتیں اچھی تقریریں اورپندو نصائح تو سارے معاشرہ کررہا ہے ، ہرمسجد کے لاوڈ اسپیکر، ریڈیو ، ٹی وی چینل اوراخبارات ورسائل سب دین ہی دین بول رہے ہیں ، مدرسے تبلیغی جماعتیں سب کے سب دین پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے ہمارامعاشرہ بہرا ہوچکاہے۔لیکن سر … اس نے کہا وہ صرف باتیں نہیں کرتا ہے بلکہ اس نے اسکول بنایا ہے وہ صرف پڑھے لکھے افراد پیدا نہیں کرتا بلکہ ہنر بھی سکھاتا ہے اوراس سے جو طالب علم نکلتا ہے وہ دنیاوی و دینی علم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی ہوتا ہے ۔

 اس کے دارالعلوم والفنون کے ہنرمندوں کی نہ صرف سارے ملک میں مانگ ہے بلکہ غیر ممالک بھی ہاتھوں ہاتھ لیے جاتے ہیں ۔ہے ٹرمپوا، تم تو باز آجاؤ آخر ان بیچارے فلسطینیوں نے جو بائیڈن اورکملاہیرس کو ووٹ تو نہیں دیا ہے جو تم نے اسرائیل کو ان پر یوں آزاد چھوڑ رکھا ہے ،ذرا اپنی شکل کو دیکھو ایسے ہی غلط کاموں کی وجہ سے تمہارا چہرہ ابلے ہوئے شلغم کی طرح ہوگیا ہے ، سرخ گاجر کے بچے ، روک لو اپنے اس پالتو کو ورنہ … اور اے نتین وا تم کہیں چنگیز اورہلاکو کی ناجائز اولاد تو نہیں ہو، حد ہوتی ہے ،ظلم کی کیوں کر اتنا ظلم کررہے ہو ، ساری دنیا تم پر تھو تھو کررہی ہے اورتم ڈھیٹ بن کر باز نہیں آرہے ہو ۔

ظالم، قاتل، خونی، آخ تھو…

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹرمپوا اور جانتے ہیں کرتے ہیں ہیں اور کے ساتھ یک جہتی ہم بھی رہے ہو ہیں کہ

پڑھیں:

کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا  کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیٹی نے بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ایک اخبار کے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ نوٹس پاس (PAS) افسران ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد صرف کالم نگار کا مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پیکا کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، کالم نگار نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور یہ مضمون اخبار کے ای پیپر سے ہٹا دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کالم نگار کے فیس بک پیج پر اب بھی دستیاب ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے

بحث کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ میں دی گئی حکومت کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ پیکا کا استعمال اخبارات اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹس یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے منظم کردہ مواد کو بالترتیب پریس کونسل اور پیمرا کنٹرول کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کالم نگار کو نوٹس کا جواب دینے کا کہا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مشاہدہ کیا کہ ہر فرد کی عزت اور تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مشاورت کے بعد، قائم مقام چیئرمین نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ شکایت اور شکایات کنندہ دونوں کو پریس کونسل آف پاکستان کے پاس بھیجیں، جو کہ شائع شدہ کالم کا جائزہ لینے اور اس معاملے پر فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔
کمیٹی نے صوبائی حکام سے پیکا کے مقدمات کی این سی سی آئی اے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔ سینیٹر وقار مہدی کے سوال پر این سی سی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ سے اب تک صرف نو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں مقدمات کی منتقلی کا عمل ابھی باقی ہے۔ تفصیلی غوروخوض کے بعد، سینیٹر سرمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ صوبائی حکام کو خطوط بھیجے جائیں تاکہ عمل درآمد کے لیے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سفارشات اور رپورٹ کے ساتھ زیر التوا مقدمات کی منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف