پاکستان میں انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کے شکار تقریباً 68% ملازمین کو کام کی جگہ پر منفی رویوں اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔مزید یہ کہ 58% ملازمین نے اس منفی سلوک کے خوف سے ملازمت چھوڑنے پر غور کیا۔

52% ذیابیطس کے مریض ملازمین کو دورانِ ملازمت علاج یا وقفے کی اجازت نہیں ملی۔

37% افراد کو ذیابیطس کی وجہ سے ترقی اور تربیت کے مواقع سے محروم ہونا پڑا۔

ٹائپ 1 ذیابیطس والے 72% اور ٹائپ 2 کے 41% افراد کو امتیاز کا سامنا ہوا۔

بہت سے ملازمین بیماری کو چھپاتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ کیریئر متاثر ہوگا۔

انسولین لگانے یا شوگر چیک کرنے میں بھی 22% کو ہچکچاہٹ اور 16% کو غیر آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کام کی جگہوں پر فلیکسیبل اوقات، نجی جگہ برائے انسولین و شوگر چیک، اور آگاہی پروگرام ضروری ہیں تاکہ ذیابیطس کے مریض خود کو تنہا یا کمتر محسوس نہ کریں۔عالمی موازنہ میں پاکستان میں منفی رویوں کی شرح سب سے زیادہ پائی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

برداشت کے رویوں کو فروغ د یئے بغیر معاشرتی ہم آہنگی ممکن نہیں: چیئرمین سینٹ

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ برداشت کے رویوں کو فروغ د ئیے بغیر معاشرتی ہم آہنگی ممکن نہیں ہے۔ اتوار کو عالمی یومِ برداشت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ انتہا پسندی، عدم برداشت اور نفرت انگیزی کے خلاف تمام طبقات کو مشترکہ طور پر اکٹھا ہونا ہو گا تاکہ ملک میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ دریں اثناء چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ چیئرمین سینٹ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی قومی، سیاسی، سماجی اور پارلیمانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • برداشت کے رویوں کو فروغ د یئے بغیر معاشرتی ہم آہنگی ممکن نہیں: چیئرمین سینٹ
  • مریم نواز کا برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام
  • دنیا میں 589ملین شوگر کے مریض موجود ہیں، ڈاکٹر ثانیہ بشیر
  • تاریخ میں پہلی بار شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں: مریم نواز
  • ذیا بیطس کے مریض ملازمین میں سے 2تہائی منفی رویوں کا شکار
  • ای چالان : منفی اور مثبت پہلوکیا ہیں؟
  • پشاور،خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں عالمی یومِ ذیابیطس کے سلسلے میں تقریب
  • دنیا بھر میں ایک تہائی افراد سر درد کا شکار ہیں، تحقیقی رپورٹ
  • شوگرمیں مبتلاملازمین کی 2تہائی منفی رویوں کا شکار، انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن