Jasarat News:
2026-07-24@03:25:36 GMT

ذیا بیطس کے مریض ملازمین میں سے 2تہائی منفی رویوں کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپوٹر) انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن (IDF)کی نئی تحقیق کے مطابق پاکستان میںذیابیطس کا شکار 2تہائی ملازمین (68فیصد) کو کام کی جگہ پرمنفی سلوک یا امتیازی برتائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 14نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں آئی ڈی ایف نے ذیابیطس کے مریض ملازمین کے ساتھ اس منفی اور امتیازی سلوک اورادارہ جاتی تعاون کی کمی کو اجاگر کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق ذیا بیطس کا شکار 58فیصد ملازمین نے کام کی جگہ پر منفی سلوک کے خوف کی وجہ سے ملازمت چھوڑنے پر غورکیا ہے۔ نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائبٹیز ایجوکیٹرز آف پاکستان کی صدر اور آئی ڈی ایف کی نائب صدر ارم غفور نے ان نتائج کو تشویش ناک قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ ناقابلِ قبول ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو کام کی جگہ پر امتیازی سلوک، تنہائی اور منفی رویوں کا سامنا کرنے پڑے۔ یہ دنیابھر کے آجرین کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ اس کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹائپ1ذیابیطس کا شکار72فیصد ملازمین نے بتایاکہ انہیںمنفی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ٹائپ 2کے مریضوں میں یہ شرح 41فیصد رہی۔ اس کے علاوہ ذیا بیطس کا شکار52فیصدملازمین نے بتایاکہ انہیںملازمت کے دوران ذیابیطس کیلئے وقفہ یاچھٹی کی اجازت نہیں دی گئی ۔ کے مطابق ذیا بیطس کے باعث یہ منفی سلوک صرف جذباتی اثرات کے علاوہ کیرئیر کے مواقعوں کو بھی محدود کردیتاہے۔37فیصد شرکاء نے بتایاکہ وہ ذیابیطس کی وجہ سے کیریئر کی ترقی یاتربیت کے مواقع سے محروم رہے ہیں۔ اگرچہ 20میں سے صرف ایک ملازم نے اپنی بیماری کو اپنے آجر سے خفیہ رکھا لیکن ان میںسے 50فیصد کو ڈر تھا کہ اس کا پتہ چلنے پر ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے گاجبکہ 30فیصداس بات پر فکرمند تھے کہ اس انکشاف کی وجہ سے ان کے کیرئیر کی ترقی متاثر ہوسکتی ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منفی سلوک کے مطابق ذیا بیطس بیطس کے بیطس کا

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن