Jasarat News:
2026-07-24@13:05:17 GMT

فیس بک نے گروپس کے صارفین کے لیے نیا فیچر جاری کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے فیس بک گروپس کے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جو صارف کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔

میٹا کی ملکیت میں موجود سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے گروپس کے لیے شناخت کو مزید محفوظ اور لچکدار بنانے کا ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین حقیقی نام کے بجائے اپنی پسند کا نک نیم اور اوتار استعمال کرتے ہوئے پوسٹس شیئر کر سکیں گے۔

 اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد صارفین کو زیادہ پرائیویسی فراہم کرنا اور گروپس میں بات چیت کو آسان بنانا ہے۔

میٹا کے مطابق یہ فیچر گروپ ایڈمن کی منظوری کے بعد ہی فعال ہوگا، جب کہ کچھ گروپس میں نک نیم کے استعمال کے لیے انفرادی اجازت بھی درکار ہو سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق ایک بار فیچر فعال ہونے کے بعد صارفین حقیقی نام اور نک نیم کے درمیان باآسانی سوئچ کر سکیں گے۔ البتہ نک نیم کا انتخاب کرتے وقت صارفین کو میٹا کے کمیونٹی اسٹینڈرڈز اور ٹرمز آف سروس کا خیال رکھنا ہوگا۔

اس نئے نظام میں صارفین کو مخصوص اوتار منتخب کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے، جن میں زیادہ تر چشمہ پہنے ہوئے جانوروں کی تصاویر شامل ہیں۔

میٹا کے مطابق نک نیم اور اوتار کا یہ امتزاج فیس بک گروپس میں صارفین کے لیے زیادہ محفوظ، تخلیقی اور دلچسپ تجربہ فراہم کرے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیس بک کے لیے

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • Google سیلفی ویڈیو فیچر، اکاؤنٹ سائن اِن مزید محفوظ بنانے کا نیا طریقہ
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • ایشین گیمز 2026 :کرکٹ مقابلوں کے شیڈول اور گروپس کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری