اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء غفار کاکڑ نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں پر حملہ کرنیوالوں نے پوری قوم کی خواتین کی عزت کو مجروح کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن غفار خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر حملہ قابل مذمت ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔ ایک بیان میں غفار خان کاکڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں پر حملہ جبر کی بدترین مثال ہے۔ ان پر حملہ کرنے والوں نے پوری قوم کی خواتین کی عزت کو مجروح کیا ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنی قیادت کے ساتھ بانی کی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کسی کو سیاسی انتقام کے لیے خواتین کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ تشدد حکومتی سرپرستی میں کیا گیا، اس حوالے سے پارٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی بہنوں پر حملہ

پڑھیں:

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹا اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی کے قریب ایک دل خراش حادثے میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ تھانہ بگنوتر کی حدود میں اُس وقت پیش آیا جب ایک کیری ڈبہ توازن بگڑنے کے بعد ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گرا۔

یہ بھی پڑھیے: ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق

ریسکیو کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا ذوالفقار اور زبیر، دو سگی بہنیں، ڈرائیور یاسر خلیل اور ایک اور شخص اختر شامل ہیں۔

کھائی کی غیر معمولی گہرائی کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق واقعے کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں امداد کے لیے نہ پہنچ سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ٹیکسٹائل و کاٹن انڈسٹری تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے دوچار
  • بھارت میں مسلمانوں سے بدترین امتیازی سلوک پر مولانا ارشد مدنی کے انکشافات، بی جے پی تلملا اٹھی
  • سنوکر ٹیم ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • ایبٹ آباد:گاڑی کھائی میں جا گری بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر قانونی کارروائی جاری، وارنٹ گرفتاری برقرار
  •  بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹا اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق
  • پنجاب حکومت کے ویژن کو امریکی کانگریس نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا، عظمیٰ بخاری