ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز

ابو ظہبی : ابو ظہبی ٹی10 لیگ اپنے نصف مرحلے میں انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے، جہاں کوئٹہ کیولری شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کیولری نے مسلسل پانچوں میچز جیت کر پانچ صفر کا مثالی ریکارڈ قائم کیا اور 10 پوائنٹس کے ساتھ نیٹ رن ریٹ 2.

330 پر سبقت برقرار رکھتے ہوئے ٹاپ فور میں جگہ یقینی بنائی۔

و یسٹا رائیڈرز 4 میچز میں 6 پوائنٹس لیکر دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ یو اے ای بلز، اجمان ٹائٹنز، ڈیکن گلیڈی ایٹرز اور نادرن واریرز چاروں ٹیمیں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کی دوڑ میں گھمسان کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ایسپن اسٹیلینز بھی 4 میچز میں 2 پوائنٹس کے ساتھ اب بھی ایونٹ میں موجود ہیں اور اپ سیٹ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دوسری جانب رائل چیمپس مسلسل چار شکستوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہیں اور اب انہیں ایونٹ میں رہنے کے لیے ڈرامائی واپسی کی ضرورت ہے۔

نادرن واریرز کے جونسن چارلس 160 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں، اوسط 80۔ڈیکن گلیڈی ایٹرز کے ٹام کوہلر کیڈمور 151 رنز بنا چکے ہیں، جس میں 29 گیندوں پر 78 رنز کی دھماکہ خیز اننگ شامل ہے۔بولنگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان محمد عامر نے 4 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ اجمان ٹائٹنز کے زمان خان کی نادرن واریرز کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک نے انہیں ایونٹ کے خصوصی بولرز میں شامل کر دیا ہے۔کل 34 میچز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ تیز ترین فارمیٹ کی پوری جھلک پیش کر رہا ہے، جہاں ہر روز نئے ریکارڈ، نئی سنسنی اور نیا جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔دوسرے مرحلے میں پلے آف رسائی، نیٹ رن ریٹ کی دوڑ اور ہائی اسکورنگ مقابلے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور جنوبی افریقہ کی جانب سے’’افریقی جدیدیت کی حمایت کے لیے تعاون کا اقدام‘‘ جاری پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، عثمان طارق کی ہیٹرک ابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کوئٹہ کیولری پلے ا ف کی دوڑ

پڑھیں:

کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری

پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انکی عبادتگاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکھ برادری کے رہنماء سردار جسبیر سنگھ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ آرچر روڈ پر موجود سکھوں کا قدیمی گردوارہ 1953ء سے سینٹ گیبریل سکول قائم تھا، جسے مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ گردوارہ سکھ برادری نے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سینٹ گیبرل سکول کو دے رکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھوں کے مقدس گردوارے کی 90 سالہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے کا نوٹس لیکر گردوارے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکھ برادری کی ہزاروں ایکڑ اراضیات، مقدس مقامات بدستور لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کی واگزاری کے لئے کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ آرچر روڈ پر واقع گردوارہ کو شری سنگھ بنیاد گرودت سنگھ نے تعمیر کیا تھا اور پرانے بندوبست کے ریکارڈ میں فرد انتقالات انہی کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی گرودت سنگھ ہے۔ جنہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول جو خالصہ کہلاتی تھی کی بنیاد رکھی تھی اور جاتے ہوئے اسکول کی 20 ایکڑ اراضی مقامی بچوں کی تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔ یہ عمارت سینٹ گیبرل اسکول یا محکمہ اوقاف کی نہیں، بلکہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ سکھ سبھا کی ملکیت ہے۔ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی عبادت گاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے تجارتی مقاصد کے لئے عمارت کی زمین تجارتی بنیادوں پر فروخت کر دی ہے، اگر یہ درست ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف متروکہ عمارت کی نگران ہوتی ہے مالک نہیں۔ محکمہ اوقاف سکھوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سکھوں کی متراکہ املاک کو کس طرح قانون کے تحت فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ 2014ء میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کے تمام مقدس مقامات پر جائیدادوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم رہے گا۔ اس کے علاوہ آئین میں تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرچر روڈ کے منہدم مذکورہ گردوارے کو فی الفور اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اسے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار