اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک 11 کاروائیوں کے دوران 17 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ کاروائیوں میں 3کروڈ 87لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 86.102 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں کی گئیں جس میں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 3.
فاروق اعظم کالونی اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1.2کلوگرام چرس برآمد، تین میلہ چوک اٹک میں انسٹیوٹ کے قریب ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد، مین بازار کشروٹ گلگت میں پٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 335 چرس برآمد، لہترار روڈ اسلام آباد میں کالج کے قریب ملزم سے 100 گرام آئس برآمد اور اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2ملزمان کے قبضے سے 16 گرام آئس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی دیگر کارروائیاں جاری ہیں۔
اولڈ ائیرپورٹ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 1.451 کلوگرام افیون برآمد ہوئی جبکہ فیض پور انٹرچینج ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 20 کلوگرام ہیروئن برآمد اور 2ملزمان گرفتار ہوئے۔
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کی گاڑی سے 33.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور 3ملزمان گرفتار ہوئے۔ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک میں 2مسافروں کے سامان سے 15.6 کلوگرام افیون برآمد، ناصر جمپ کورنگی کراچی میں گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد جبکہ 2ملزمان گرفتار کیے گئے۔
کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلوگرام چرس برآمد کے قریب ملزم سے برآمد ہوئی ٹول پلازہ گاڑی سے
پڑھیں:
تھانہ گلبرگ نے منشیات مافیا کے عامر عرف کالا کو دھر لیا
عامر کالا اور دو ساتھیوں سے 135 گرام چرس برآمد، مزید تفتیش جاری
علاقہ مکین نے عامر کالا کے خلاف ڈی جی رینجرز کو درخواست دے رکھی تھی
(رپوٹ/ ایم جے کے )تھانہ گلبرگ نے منشیات مافیا کے عامر عرف کالا کو دھر لیا، عادی مجرم عامر کالا اور اسکے دو ساتھیوں سے 135 گرام چرس برآمد ہوئی، مزید تفتیش جاری، علاقہ مکین نے عامر عرف کالا کے خلاف ڈی جی رینجرز سندھ کو درخواست دے رکھی تھی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ گلبرگ پولیس نے موسی کالونی کا رہائشی منشیات مافیا عامر عرف کالا ولد عبدالمتین کو دھر لیا، تھانہ گلبرگ کے مطابق عامر عرف کالا سے 55گرام چرس برآمد کی گئی ملزم کے خلاف FIR نمبر 556/2025 بجرم 9(1)3-A CNS درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ کچھ دن قبل تھانہ گلبرگ ایس ایچ او کی تبدیلی کے بعد نئے ایس ایچ او کے آنے پر عامر عرف کالا اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں عامر عرف کالا اپنے دو منشیات فروشوں کے ہمراہ منشیات فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا اور ان سب کے پاس سے تقریبا 135 گرام چرس برآمد ہوئی تھانہ گلبرگ پولیس کے مطابق، اس سے قبل بھی عامر عرف کالا کے خلاف تھانہ گلبرگ میں کئی ایف آئی آر درج ہیں جس میں یہ ضمانت پر ہے اور سٹی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہیں اس کے علاوہ کچھ دن قبل ایک ویڈیو بھی ادارہ جرأت کو موصول ہوئی جس میں موسی کالونی ریلوے پھاٹک کے پاس جہاں مرغی خانہ ہے وہاں پر منشیات مافیا کھلے عام آئس اور دیگر منشیات فروخت کر رہے ہیں جس کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا اور خبر بھی شائع کی گئی، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ مکین موسی کالونی نے عامر عرف کالا کے خلاف ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی درخواست دے رکھی تھی جس میں علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ عامر عرف کالا گلبرگ تھانے کی حدود اور خاص کر موسی کالونی کے اعتراف میں اپنے کارندوں جن میں فائز، شاہ رخ، شہر یار اور باسط شامل ہیں انکے ذریعے کھلے عام منشیات فروخت کروا رہے ہیں جس میں چرس، آئس، پلزکینڈی اور گٹکا ماوا شامل ہیں، بتایا جاتا ہے کہ ان سب کے پیچھے سیاسی جماعت کی ایک شخصیت کے گھر کا کک کا ہاتھ اور دماغ ہے جس کی تفصیلات بھی بہت جلد شائع کی جائیں گی، تھانہ گلبرگ موسی کالونی کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر علاقے کا کوئی فرد ان منشیات فروشوں کے خلاف تھانے میں شکایت کرتے ہیں تو یہ تمام جرائم پیشہ افراد جن میں خاص کر شاکر بنگالی اور عامر عرف کالا جھنڈ کی صورت میں اس فرد کے گھر پر پہنچ کر اسے مارتے ہیں اور ساتھ ہی اس کے خلاف جھوٹی پٹیشن کے ذریعے جعلی مقدمہ درج کروا دیتے ہیں اور ان تمام کاموں میں تھانہ گلبرگ، تھانہ شریف آباد ان تمام منشیات فروشوں کا ساتھ دیتا ہے نہ کہ ان لوگوں کا جو ان منشیات فروشوں کی شکایت کرتے ہیں، اسی وجہ سے گلبرگ موسی کالونی علاقہ مکین نے محکمہ پولیس کراچی کے اعلی احکام اور ڈی جی رینجرز سندھ کو ان منشیات فروشوں کے خلاف درخواستیں جمع کروائی ہیں تاکہ علاقے میں نوجوان نسل منشیات کے استعمال اور منشیات فروشی سے محفوظ رہ سکیں۔