گلگت، دنیور ڈگری کالج کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت عبد الحفیظ ولد اختر ساکن تھور چلاس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ زیر تعمیر کالج میں الیکٹرک انجینئر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت کے نواحی علاقے دنیور میں ڈگری کالج محمد آباد کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت عبد الحفیظ ولد اختر ساکن تھور چلاس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ زیر تعمیر کالج میں الیکٹرک انجینئر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔