اگلے الیکشن تک میرے خیال سے پی ٹی آئی نام کی جماعت نہ ہو: رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن تک میرے خیال سے پی ٹی آئی نام کی کوئی جماعت نہ ہو۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے بہتری ہو گی اس میں بہت تبدیلی آئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے دیکھا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اچھا کام کر رہی ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو 9 مئی کے کیسز میں سزا ہوئی ان کی فیملی نے کہا کہ ہمارے بچوں سے غلطی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ لوگوں کی فیملی نے بھی ن لیگ کو ووٹ دیا ہے، ن لیگ نے ہمیشہ کسی سے وعدہ کیا تو اس کو پورا کیا ہے۔
وزیرِ اعظم کے مشیر نے کہا کہ جو اتحادیوں سے بات کی ہے ہم بالکل اس کے پابند ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا غیر سیاسی رویہ ہے جس کے باعث وہ مائنس ہوتی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا پیغام لوگوں کے دلوں میں اترچکا، قافلے کے قدم مضبوط ہیں،لیاقت بلوچ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ناظم اجتماع لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے لاکھوں شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتا ہوں، آج آپ کی موجودگی اس بات کی گواہ ہے کہ جماعت اسلامی کا پیغام لوگوں کے دلوں میں اتر چکا ہے اور اس قافلے کے قدم مضبوط ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے اس عظیم الشان اجتماعِ عام کا فیصلہ کیا تھا اور آج وہ لمحہ ہے جو آپ سب کی شرکت سے تاریخ رقم کر رہا ہے،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اجتماعِ عام کا ایسا منظر کم ہی دکھائی دیتا ہے۔ یہ اجتماع، نظم و ضبط، عزم و حوصلے اور زندہ جذبوں کی نئی مثال قائم کر رہا ہے۔ ان تمام کارکنان و ذمے داران کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مشکل ترین مراحل سے گزر کر اس اجتماع کے انتظامات کو تکمیل تک پہنچایا، مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ہمارے کارکنان ہر مرحلے پر ڈٹے رہے۔ جماعت اسلامی نے مجھ پر ناظمِ اجتماع کی ذمے داری ڈالی ہے اور میں پوری دیانت داری سے اسے ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ انتظامات کے لیے 17 نائب ناظمین اور 47 شعبہ جات قائم کیے گئے جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس اجتماع کو کامیاب بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا،آج مینارِ پاکستان لاہور میں جگہ کم پڑ گئی ہے اور بادشاہی مسجد کے احاطے تک لوگ موجود ہیں۔ یہ منظر اس بات کا اعلان ہے کہ یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا، ہمہ گیر اور پرجوش اجتماعِ عام ہے۔ الحمدللہ! جماعت اسلامی کے کارکنان مکمل نظم و ضبط کے ساتھ معاملات کو سنبھال رہے ہیں،یہ بھی واضح کر دوں کہ اسٹالز پر موجود ہر فرد کو ہدایت ہے کہ وہ طے شدہ قیمت سے زاید وصول نہ کرے، جو بھی خلاف ورزی کرے گا، اسے فوراً رخصت کر دیا جائے گا۔شرکائِ اجتماع کے لیے کھانے اور پانی کے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں اور اس میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی۔اجتماعِ عام کی کامیابی میں اسلامی جمعیت طلبہ، جمعیت طلبہ عربیہ، نیشنل لیبر فیڈریشن، اور بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن نے قابلِ ستائش کردار ادا کیا ہے،میں اپنے کارکنان سے ایک بار پھر گزارش کروں گا کہ انتظامی گاڑیوں کے راستوں کو استعمال نہ کریں، نظم و ضبط کا اعلیٰ نمونہ پیش کریں اور قربانی اور ایثار کا جذبہ ہر قدم پر نمایاں رکھیں،ہم سب ہی اس اجتماع کے میزبان بھی ہیں اور مہمان بھی،اس اجتماع کی کامیابی ہمارے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے، میں اہلِ لاہور کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مینارِ پاکستان اور بادشاہی مسجد میں جگہ تنگ ہو جانے کے باعث دور دراز سے آنے والے مہمانوں کو رہائش کا موقع دینے کے لیے ایثار کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے لیے مختص رہائش گاہیں چھوڑ کر خود پنڈال میں رہائش کا فیصلہ کیا۔ یہی وہ روح ہے جو ہماری تحریک کو مضبوط بناتی ہے۔