سپر فائنل, سپر پرفارمنس; ویلڈن پاکستان شاہینز: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
سٹی 42: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا سپر فائنل,سپر پرفارمنس,ویلڈن پاکستان شاہینز۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دی اور کہا پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے۔پاکستان شاہینز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز
پڑھیں:
محسن نقوی کا نجم سیٹھی کے بیانات پر سخت ردعمل،بیانات بے بنیاد ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نجم سیٹھی کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غلط اور حقائق سے بے بنیاد قرار دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر نجم سیٹھی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا: “نجم سیٹھی، آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔”
انہوں نے مزید وضاحت دی کہ راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کا مقصد تنقید کو خاموش کرنا نہیں تھا، بلکہ یہ کارروائی جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو پھیلانے کے خلاف تھی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ “ہماری کارروائی مکمل طور پر قانون کے دائرے میں ہے اور ہماری توجہ پاکستان کرکٹ اور اس کے کھلاڑیوں کی سالمیت کے تحفظ پر مرکوز ہے۔” انہوں نے کہا کہ راشد لطیف نے اپنی ٹوئٹ میں معافی مانگ لی ہے اور بورڈ کے موقف کی واضح تائید کی ہے، جس کا پی سی بی خیرمقدم کرتا ہے۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ “ہم بورڈ پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کرنے کے لیے غیر قانونی یا جابرانہ ذرائع استعمال نہیں کرتے۔ ہم پاکستان کرکٹ کے اثاثوں کا تحفظ کرتے ہیں۔”
یاد رہے کہ نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ “مجھے حیرت ہے کہ پی سی بی کی پالیسیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے سابق کپتان راشد لطیف کے خلاف ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی ہے۔” انہوں نے کرکٹ انتظامیہ کو تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے جابرانہ ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیے اور عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ہماری آزادیوں کا تحفظ کرے۔
اس سے قبل، راشد لطیف نے محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر پی سی بی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی، جس پر پی سی بی نے اپنا ردعمل دیا تھا۔ تاہم، راشد لطیف نے بعد ازاں ایکس پر اپنے بیان میں پی سی بی اور عوام سے معذرت کی ہے۔