کورنگی ایک نمبر میں ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے کورنگی ایک نمبر کے قریب ٹریفک حادثے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور اس کی عمر 26 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات اور متوفی کی شناخت کے حوالے کوششیں کر رہی ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نوجوان ملک و ملت کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، پیر ارشدکاظمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر ) تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا کہ نوجوان ملک و ملت کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی درست رہنمائی، علم و تربیت اور مثبت کردار امت مسلمہ کی ترقی، اسلام کی عظمت کی بحالی، وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک پروقار استقبالیہ عشائیہ کے موقع پر کہی، جو نوجوان رہنما اور چیئرمین محافظ فاؤنڈیشن پاکستان رائو عبدالرحمٰن کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔