وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے کوارڈینیٹربرائے خیبر پختونخوا اختیار ولی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے لگے ہیں، ضلع خیبر سےمنشیات پورے ملک میں اسمگل ہوتی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر میں منشیات کی تردید کرکے حقائق کی نفی کی۔ وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر نے کہا کہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں، منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے اور یہی پیسہ دہشتگردی کے لیے اور ریاست کے خلاف بھی استعمال ہوتا ہے۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا تھا کہ ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کارروائی کریں، جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہو اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
محسن نقوی دوحہ پہنچ گئے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں منشیات کے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔