زیارت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 مشتبہ افغان دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
زیارت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 مشتبہ افغان دہشت گرد گرفتار QUETTA, PAKISTAN - SEPTEMBER 05: Security forces take measures after at least three paramilitary troops were killed and nearly two dozen others injured in a suspected suicide attack in Pakistanâs southwestern Quetta city on September 05, 2021.
کوئٹہ:(آئی پی ایس)
زیارت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 مشتبہ افغان دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
لیویز فورس نےضلع زیارت میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ بروقت کارروائی کے دوران 5 مشتبہ دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کا تعلق قندہار، افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔
گرفتار ملزمان کو سپیرا رغہ لیویز چیک پوسٹ کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ آپریشن خالصتاً لیویز فورس کی انٹیلی جنس اور فیلڈ ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کی حمایت بھی شامل تھی۔
ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں، جس میں 11 ہینڈ گرینیڈز، 15 ایس ایم جی گرینیڈز، 3 سب مشین گنز (ایس ایم جی)، 2 ایم فور رائفلز (پارٹس کی صورت میں)، 9 ایم فور میگزینز، 14 ایس ایم جی میگزینز، 420 ایس ایم جی راؤنڈز، 230 ایم فور راؤنڈز، ایک کلو بارودی مواد، ایک گرینیڈ لانچر، 2 آر پی جی راکٹس، 6 وائرلیس سیٹس، 4 موبائل فونز، ایک ڈگر، 13 ایمونیشن بیگز، 16 پاور سیلز، ایک سوزوکی کیری وین، ایک موٹر سائیکل اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا لٹریچر شامل ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے لیویز فورس اور ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس جیسی مقامی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی قربانیاں اور بروقت اقدامات دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سکیورٹی اداروں کی پوری طاقت سے پشت پر کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے جس سے صوبے میں مزید دہشت گرد نیٹ ورکس کے بارے میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ یہ آپریشن بلوچستان میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 دہشتگرد مارے گئے، 3 اہلکار شہید پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 دہشتگرد مارے گئے، 3 اہلکار شہید ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی، نوٹس جاری پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، عثمان طارق کی ہیٹرک ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری ، این اے18ہری... ضمنی الیکشن پرامن رہا، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سکندر سلطان راجہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار شامل ہیں، اختیار ولی خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بڑا منصوبہ ناکام زیارت میں
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔