دہشتگردی کا گڑھ افغانستان، عالمی اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
احمد منصور: دہشت گردی کا گڑھ افغانستان ، خطے میں امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ,افغانستان میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس پر عالمی اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں عالمی عہدیداران کی جانب سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی۔
افغان جریدے "افغانستان انٹرنیشنل" کے مطابق’ ایس سی او کے عہدیداران نے متنبہ کیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ زیادہ فعال ہو رہے ہیں۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
سربراہ اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (ایس سی او) اولاربیک شارشییف نے خبردار کیا کہ’ بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں افغانستان اور شام میں بڑھ گئی ہیں۔
اولاربیک کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہ حملے، سلیپر سیل کے قیام اور فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے دائرہ کار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ، افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروہ تیسرے ممالک کی جعلی دستاویزات استعمال کر رہے ہیں۔
آزاد ریاستوں کی انسداد دہشت گردی تنظیم کے سربراہ یوجینی سسویف نے کہا کہ’ دہشتگرد گروہ علاقائی اثرو رسوخ میں اضافے کیلئے افغانستان میں نقل و حرکت بڑھا رہے ہیں‘۔
پرو ہاکی لیگ کی تیاری، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ’ایس سی او ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر کی 11ویں کانفرنس تاشقند میں 20-21نومبر کو منعقد ہوئی ،اقوام متحدہ،یورپ میں سیکیورٹی اور تعاون کی تنظیم ، انٹرپول اور دیگر عالمی تنظیموں کےنمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس میں شہریوں کو انتہا پسند نیٹ ورکس میں شمولیت سے روکنے اور سائبر سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں پر عالمی تشویش پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے۔
این اے 185؛ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مقابلہ، 20پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بنوں: سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
A post shared by ISPR Official (@isprofficial1)
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مضبوط اور مربوط تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید کہا کہ حالیہ عرصے میں علاقے میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ہم آہنگ اور مربوط سیکیورٹی اقدامات خوارج کی عملی نقل و حرکت کو محدود کرنے کےلئے ترتیب دیئے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنۃ الخوارج کے سہولت کار نیٹ ورکس کو منظم انداز میں تباہ کرنے اور ان کی دوبارہ تنظیم کی صلاحیت کو کم کرنے کےلئے سیکیورٹ اقدامات کئے جارہے ہیں۔