اخلاقِ نبوی اُمت مسلمہ کیلئے روشن راستہ ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا ہے کہ دین اسلام کی تعلیم صرف علم تک محدود نہیں، بلکہ اخلاق، اخلاص اور عمل کا حسین امتزاج ہے، طلبہ کو چاہیے کہ وہ علم دین کیساتھ حسنِ اخلاق، بردباری، نرم مزاجی، سچائی، دیانت اور تحمل جیسے اوصاف کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں تاکہ وہ معاشرے کے اندر ایک مثبت تبدیلی لا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اخلاقِ نبوی امت مسلمہ کیلئے روشن راستہ ہے، دینی طلبہ کی زندگی کا ہر پہلو سنت نبویﷺ کا عملی مظہر ہونا چاہیے، دینی مدارس کے طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار و عمل کو سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق سے آراستہ کریں، دین اسلام کی تعلیم صرف علم تک محدود نہیں، بلکہ اخلاق، اخلاص اور عمل کا حسین امتزاج ہے، طلبہ کو چاہیے کہ وہ علم دین کیساتھ حسنِ اخلاق، بردباری، نرم مزاجی، سچائی، دیانت اور تحمل جیسے اوصاف کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں تاکہ وہ معاشرے کے اندر ایک مثبت تبدیلی لا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں بزمِ نعیمیہ کے زیراہتمام ماہانہ بزمِ ادب کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب کا مقصد طلبہ میں فکری، ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب سے ڈاکٹر سلیمان قادری، مفتی محمد عمران حنفی، مفتی محمد عارف حسین، مفتی محمد مدنی، حافظ محمد انعام و دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ علم کیساتھ ادب و اخلاق اور زبان و بیان کی اصلاح بھی ضروری ہے۔ بزمِ ادب جیسے پروگرام نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان میں خود اعتمادی، فکری شعور اور قومی و دینی ذمہ داری کا احساس بھی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ اور اکابر علمائے اہلِسنت کی علمی، ادبی اور فکری روایات سے جڑیں اور ان کی روشنی میں اپنی شخصیت کو تعمیر کریں۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد آل پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ جیت لی
لاہور:پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی یونیورسٹی باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد 92 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور نے 72 پوائنٹس کے ساتھ کی دوسری پوزیشن اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر رہا۔
پی یو کے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ یہ پنجاب یونیورسٹی کی باڈی بلڈنگ ٹیم کی تاریخی فتح ہے کیونکہ 16 سال بعد پی یو نے ایچ ای سی چیمپیئن شپ 2025-26 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ وی سی ڈاکٹر محمد علی کی کھیل دوستانہ پالیسیاں اور ہماری ٹیم کے منیجر ندیم منیر، ٹیم کوچ اور کھلاڑیوں کی انتھک محنت ہے، پچھلے سال پی یو چوتھی پوزیشن پر تھا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی جو فتح منانے کے لیے ڈھول لیکر وی سی آفس پہنچ گئے۔ وی سی ڈاکٹر محمد علی نے اس تاریخی فتح پر ٹیم اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔