لاہور:

پنجاب یونیورسٹی نے آل  پاکستان ایچ ای سی یونیورسٹی باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد  92 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور نے 72 پوائنٹس کے ساتھ کی دوسری پوزیشن اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر رہا۔

پی یو کے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ یہ پنجاب یونیورسٹی کی باڈی بلڈنگ ٹیم کی تاریخی فتح ہے کیونکہ 16 سال بعد پی یو نے ایچ ای سی چیمپیئن شپ 2025-26 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ وی سی ڈاکٹر محمد علی کی کھیل دوستانہ پالیسیاں اور ہماری ٹیم کے منیجر ندیم منیر، ٹیم کوچ اور کھلاڑیوں کی انتھک محنت ہے، پچھلے سال پی یو چوتھی پوزیشن پر تھا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی جو فتح منانے کے لیے ڈھول لیکر وی سی آفس پہنچ گئے۔  وی سی ڈاکٹر محمد علی نے اس تاریخی فتح پر ٹیم اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب یونیورسٹی

پڑھیں:

اگر اپکو وزیر تعلیم بننا ہے، تو میٹرک میں پوزیشن لے

ذرا سوچیں! صبح اٹھیں، سرکاری پروٹوکول تیار کھڑا ہو، آگے پیچھے پولیس اسکواڈ، افسران قطار میں استقبال کرتے نظر آئیں—اور آپ صرف دسویں جماعت کے طالبعلم ہوں!

خواب لگتا ہے نا؟لیکن ننکانہ صاحب کے ابوذر کے لیے یہ خواب حقیقت بن گیا۔دسویں جماعت کے ہونہار طالبعلم ابوذر نے ایک دن کیلئے وزیرِ تعلیم پنجاب کا چارج سنبھال لیا۔بچوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنا عہدہ ایک دن کے لیے ابوذر کو سونپ کر ایک انوکھا اور متاثرکن قدم اٹھایا۔پوزیشن ہولڈر ابوذر جب سرکاری گاڑی اور مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر پہنچا تو افسران نے بھرپور استقبال کیا۔ایک دن کے وزیرِ تعلیم نے نہ صرف دفتر کا دورہ کیا بلکہ متعدد اہم سرکاری امور بھی نمٹائے۔ ان کی زیر صدارت مختلف اجلاس ہوئے جن میں تعلیمی سہولتیں، اسکولوں کے مسائل، غریب بچوں کی فیس معافی، اسکالرشپ اسکیم اور اساتذہ کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

ابوذر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا:

"محکمے کو چلانا آسان نہیں، بہت بڑی ذمہ داری ہے۔"

یہ منفرد تجربہ نہ صرف ابوذر کے لیے یادگار بن گیا بلکہ دیگر طلبہ کے لیے بھی واضح پیغام چھوڑ گیا کہ:

اگر آپ کو بھی وزیرِ تعلیم بننا ہے تو… میٹرک میں پوزیشن لے کر دکھائیں!

متعلقہ مضامین

  • پنجاب یونیورسٹی باڈی بلڈنگ ٹیم کا کارنامہ، 16 سال بعد چیمپیئن بن گئی
  • پی ایس ایکس میں پہلی بار ایک ماہ میں 16 ہزار 856 نئے سرمایہ کار رجسٹرڈ
  • پنجاب کی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی
  • سندھ بلڈنگ، فیڈرل بی ایریا کے رہائشی علاقے کمرشل ہونے لگے
  • یونیسیف کے وفدکاBHYاسپتال کادورہ،ویکسینیشن سینٹرکاجائزہ
  • اگر اپکو وزیر تعلیم بننا ہے، تو میٹرک میں پوزیشن لے
  • اسلامی یکجہتی گیمز: میڈلز کی دوڑ میں پاکستان کی لمبی چھلانگ، 13 درجے اوپر آگیا
  • اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر کی برطرفی، وی سی ڈاکٹر شنواری کے خلاف کارروائی ہوسکے گی؟
  • اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازمین و سول سوسائٹی کا مشترکہ اجلاس