ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی مدد کیلئے ٹیکنالوجی کی منتقلی ناگزیر: مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
بیلیم / اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لئے فوری، قابلِ بھروسہ اور منصفانہ مالی تعاون، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور عالمی سطح پر مضبوط شراکت داری ناگزیر ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے عالمی ماحولیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ تقریبات پاکستان کے ماحولیاتی چیلنجز، موافقت کے تقاضوں، جاری اصلاحاتی اقدامات اور عالمی ماحولیاتی نظام میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرنے کا موثر پلیٹ فارم ثابت ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری عائشہ حمیرہ مورانی نے پاکستان کی شرکت کی حکمت عملی کی پلاننگ اور رابطہ کاری کی قیادت کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کا موقف سائنسی شواہد، تکنیکی دلائل اور واضح پالیسی سمت کے ساتھ پیش ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔