اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں ٹیلی کام سروسز کی کوالٹی کے مسائل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فروری 2026 تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا ٹاسک دے دیا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے لائسنسنگ عامر شہزاد نے سماء سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ملک میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی مانگ ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔ موجودہ اسپیکٹرم کی کمی کے باعث ٹیلی کام آپریٹرز کو سروس کے معیار اور صارفین کی بڑھتی شکایات کا بھی سامنا ہے۔

عامر شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس اس وقت مجموعی طور پر صرف 274 میگاہرٹز اسپیکٹرم موجود ہے۔ اسپیکٹرم کی دستیابی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں سب سے پیچھے شمار ہوتا ہے۔ ڈی جی لائسنسنگ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں 2026 کے آخر تک بہتر اور معیاری براڈ بینڈ سروس دستیاب ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے لائسنسنگ عامر شہزاد نے کہا کہ فائیو جی کے حوالے سے تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے 600 میگاہرٹز کا نیا اسپیکٹرم لایا جا رہا ہے۔ حکومت نے فروری تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا ہدف دیا ہے ۔ حکومت فائیو جی اسپیکٹرم سے متعلق انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکومت کی پالیسی ڈائریکشن کے بعد نیلامی کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فائیو جی اسپیکٹرم اسپیکٹرم کی ٹیلی کام

پڑھیں:

پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لیےدو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو ہوگی۔ نئی فرنچائزز کے لیے چھ ممکنہ شہروں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق نیلامی میں صرف وہ بولی دہندگان شریک ہو سکتے ہیں جو تکنیکی طور پر اہل ہوں۔

پی ایس ایل میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کے لیے ممکنہ ناموں میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے دو نئی فرنچائزز کے طور پر فیصل آباد اور گلگت کے نام فائنل ہونے کی افواہوں کی بھی تردید کی ہے۔

The PCB strongly refutes media reports claiming that two city names for the new #HBLPSL franchises have been finalised.

Successful bidders will have the right to choose a team name.

Deadline for Technical Proposals:
???? 15 December 2025
⏰ 11:00 AM (PKT)

Read more:…

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 20, 2025


پی سی بی نے واضح کیا کہ نئی فرنچائزز کے لیے چھ شہروں کی فہرست میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں۔ بولیاں 15 نومبر کو پبلک ٹینڈر کے ذریعے کھولی گئیں اور تکنیکی تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ لیگ عالمی معیار کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے، نئی ٹیموں کے اضافے سے اس کی مقبولیت اور معیار مزید بڑھے گا۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ نئی فرنچائزز کی نیلامی کا مقصد لیگ کو مزید وسعت دینا اور ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ اس اقدام کے بعد لیگ میں کھیلنے والے شہروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور شائقین کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت 2026 سے اعلیٰ عہدیداروں کے اثاثے عام کرے: آئی ایم ایف
  • پی ٹی اے کو فروری 2026 تک فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کا ہدف دیدیا گیا
  • پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری
  • پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان
  • پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کب ہوگی، تاریخ سامنے آگئی
  • پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں، کروڑوں کے جرمانے
  • پاکستان 2026 میں پہلا خلاباز اور 2035 تک چاند پر مشن اتارے گا، احسن اقبال
  • 2026 میں مون سون بارشیں 26 فیصد زائد ہونے کا امکان
  • این ڈی ایم اے کی سال 2026 میں 22 سے 26 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی