راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینیٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی۔خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔ اس نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا، سیشن نے نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی تصور سے روشناس کیا۔طلبہ نے کہاکہ معرکہ حق میں پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے نا قابل تسخیر دفاع کا عزم بڑھایا، کی نشست سے احساس ہوا کہ میڈیا پر خبروں کو بغیر تجزیہ اور تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، پاک فوج ہم سے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

افغانیوں کی گرفتاریوں کے لئے  خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی

سٹی42:  غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشدوں کی گرفتاریاں تیز کرنے کا حکم مل گیا۔ افغانیوں کی گرفتاریوں کے لئے  خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔
ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

 راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنےکے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر مذکورہ ٹاسک فورس روانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرے گی اور ہدایت کی گئی ہے کہ ٹاسک فورس میں شامل پولیس ملازمین کو اضافی ڈیوٹی پر نہ بھیجا جائے۔

ٹاسک فورس میں شامل افسران کو روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلی حکام کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹاسک فورس تھانہ پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ، تھانہ صدر واہ، مندرہ، جاتلی، روات، صدر بیرونی، دھمیال، چونترہ، چکری اور نصیرآباد میں قائم کی گئی ہے۔

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

تھانوں کی سطح پر قائم ٹاسک فورس کی سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو سونپ دی گئی ہے، ہر تھانے کی ٹاسک فورس میں 4 ممبران ہوں گے، ٹاسک فورس کو تھانہ کے ڈی ایف سی، فیلڈ اسٹاف سیکیورٹی برانچ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

مذکورہ ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • مظفرگڑھ: اسکول مالک کی اساتذہ، طالبات کیساتھ جنسی زیادتی، دوستوں سےبھی زیادتی کرواتارہا
  • مظفرگڑھ: اسکول مالک کی اساتذہ، طالبات کیساتھ جنسی زیادتی، دوستوں سےبھی زیادتی کرواتارہا،ویڈیوز وائرل
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیسا تھ نشست
  • نئی نسل اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے،بلال عباس قادری
  • افغانیوں کی گرفتاریوں کے لئے  خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی
  • پاک فوج کے ترجمان کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ معلوماتی نشست
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر اہم گفتگو
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیساتھ نشست، حقائق درست نقطۂ نظر سے دیکھنے کی تلقین
  • سندھ میں پہلی ای اسپورٹس چیمپئن شپ، 15 لاکھ انعامی رقم، فائنل 22 نومبر کو کراچی میں