فاطمہؑ کو تکالیف پہنچانے والوں نے رسولﷺ کو تکالیف پہنچائیں، علامہ علی حسین مدنی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ممتاز عالم دین نے مجلس عزاء سے خطاب میں کہا کہ سیدہ کائنات کی سیرت، ہماری خواتین کیلئے نمونہ عمل ہے، سیرت زہراؑ پر عمل پیرا ہو کر ہماری خواتین اپنی دنیاوی و اخروی، دونوں زندگیاں کامیاب بنا سکتی ہیں، بطورِ بیٹی، بطورِ بیوی اور بطورِ والدہ، سیدہ کا کردار مثالی ہے، انہوں نے پر منصب کو شاندار انداز میں نبھایا، سیدہؑ کائنات کی زندگی کو خواتین اپنا اسوہ بنائیں، وہ ہی بہترین رول ماڈل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت دنیا بھر میں ’’ایامِ فاطمیہ‘‘ انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائے جا رہے ہیں۔ مختلف شہروں کی امام بارگاہوں اور مساجد میں مجلس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ علمائے کرام اور ذاکرینِ عظام مجالس میں دخترِ رسول حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پر ڈھائے جانیوالے مظالم اور سیدہ کی تحفظ امامت کیلئے خدمات پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ لاہور میں ممتاز عالم دین علامہ سید علی حسین مدنی نے امام بارگاہ گلستانِ زہراؑ ایبٹ روڈ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہؑ کو تکالیف دینے والوں نے براہ راست رسول اکرمﷺ کو تکالیف دیں اور جس سے رسولﷺ ناراض ہوگئے، اس سے اللہ ناراض ہو گیا۔ علامہ سید علی حسین مدنی کا کہنا تھا کہ بتولؑ کی ناراضگی دراصل اللہ کی ناراضگی ہے، یہ ناراضگی ہی تھی کہ حضرت سیدہ بتولؑ نے مولائے کائنات کو وصیت کی کہ ان کا جنازہ رات کی تاریکی میں اُٹھایا جائے اور اس میں فلاں فلاں شریک نہ ہوں۔
ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ آئے اور حضرت علیؑ سے شکایت کی کہ انہیں جنازے کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی، وہ بھی شریک ہوتے، تو حضرت علیؑ نے کہا یہ سیدہؑ کی وصیت تھی، جس پر عمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات کی سیرت، ہماری خواتین کیلئے نمونہ عمل ہے، سیرت زہراؑ پر عمل پیرا ہو کر ہماری خواتین اپنی دنیاوی و اخروی، دونوں زندگیاں کامیاب بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطورِ بیٹی، بطورِ بیوی اور بطورِ والدہ، سیدہ کا کردار مثالی ہے، انہوں نے پر منصب کو شاندار انداز میں نبھایا۔ ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ سیدہؑ کائنات کی زندگی کو خواتین اپنا اسوہ بنائیں، وہ ہی بہترین رول ماڈل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ممتاز عالم دین ہماری خواتین کائنات کی انہوں نے سیدہ کا کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔