اسلام آباد(خبر نگار خصوصی +آئی این پی )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح کر دیا جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ سال بھی مینا بازار کا انعقاد کیا گیا تھا، اس سال بھی مینا بازارکا انعقاد قابل ستائش ہے، مینابازارکا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مینا بازارمختلف ثقافتوں کو یکجاکرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، دوست ممالک کے سٹال پاکستان سے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں،مینابازار سے مختلف ممالک کی ثقافت کوجاننے کا موقع میسر آتا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پفوا کی سماجی فلاح وبہبود کیلئے خدمات نمایاں ہیں، حکومت خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے سرگرم ہے۔مینا بازار کا انعقاد فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سٹالوں کا معائنہ بھی کیا، سیکرٹری خارجہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مینا بازار کا اسحاق ڈار کا انعقاد

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی صومالیہ، مالدیپ اور برونائی دارالسلام کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

سٹی 42 : نائب وزیراعظم  و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالیہ، مالدیپ اوربرونائی دارالسلام کے سیکنڈ وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں ۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برونائی دارالسلام کے سیکنڈ وزیر خارجہ داتو سری سیٹیا حاجی ایریوان بن پہین داتو پکرما جایا حاجی محمد یوسف سے ملاقات کی، یہ ملاقات برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزراتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا،انہوں نے پاکستان اور برونائی کے مضبوط تعاون کا اعتراف کیا۔

شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار

 ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے دونوں ممالک نے تجارت، سیاحت، رابطہ کاری، آئی ٹی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ سے مفید اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان نے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا، اسحاق ڈار نے علاقائی استحکام کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔ 

خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں؛ صدرِ مملکت

 مزیدبراں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے ملاقات  ہوئی،دونوں جانب سے دو طرفہ تعاون میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں تجارت ماحولیات اور باہمی روابط میں فروغ پر اتفاق کیاگیا، دونوں جانب سے مستقل روابط کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح‘ مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں
  • دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح ، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے
  • حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر عمل پیرا ہے، اسحاق ڈار
  • دفتر خارجہ میں مینا بازار سج گیا، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں: اسحاق ڈار
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسولﷺ پر حاضری، ملک میں امن، ترقی کیلئے دعا
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈارر وطن واپس پہنچ گئے  
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسول ﷺ پر حاضری
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیلجیئم کا دورہ مکمل، برسلز سے وطن واپسی پر روانہ
  • اسحاق ڈار کی صومالیہ، مالدیپ اور برونائی دارالسلام کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں