ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد؛ آئی جی پنجاب کی پولیس فورس کو شاباش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
سٹی 42: ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد پرآئی جی پنجاب نے پولیس فورس کو شاباش دی ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس نےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔بہترین کوآرڈینیشن سے ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔رینجرز، پاک فوج سمیت تمام اداروں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا ووٹرز نے آزادانہ فضا، محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا۔حالات مجموعی طور پر پرامن رہے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیموں نے مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائی۔پولیس، ٹریفک، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی وتمام یونٹس شاباش کے مستحق ہیں۔بہترین معاونت پر شہریوں، ذمہ دارانہ کوریج پر میڈیا کا کردار سراہتے ہیں
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو دی جانے والی مفت سفری سہولت کے مستقبل سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق مفت سفری سہولت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیں 300روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہیں تو مفت سفری سہولت فوری طور پر ختم کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ ہفتے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں دی گئی مفت سفری سہولت میں مزید توسیع نہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،اس کے ساتھ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مفت سفر کی سہولت جلد ختم کر دی جائے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 7کروڑ سے زائد مسافروں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔یہ مفت سفری سہولت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متعارف کروائی گئی تھی اور اس کا اطلاق مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر کیا گیا تھا جن میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، الیکٹرو بس ،سپیڈو بس سروس سروس شامل تھیں۔
حکام کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال اور ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ حتمی فیصلہ اعلی سطحی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔