ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
فیصل آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی رپورٹس کے بعد کنٹرول روم کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 حلقوں میں جاری ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کے دوران کشیدگی اور الزام تراشی سامنے آئی ہے۔
این اے129میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم پی اے مون جاوید اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پولنگ کے دوران شفافیت پر سوال اٹھائے اور دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ جتنی بیلٹ پیپر کی کتابیں پریزائیڈنگ افسر کو دی گئی ہیں، وہ حقیقی تعداد سے کم برآمد ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نعمان مجید سمیت 11 کارکنوں کو بابو صابو این اے-129 کے پولنگ اسٹیشن کیمپ سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں شیراکوٹ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔مون جاوید نے بھی کہا کہ حلقے کے زیادہ تر پولنگ اسٹیشنز پر ان کے نمائندوں کو داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے اور ہر جگہ سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔دوسری جانب، پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے تحریک انصاف کے خالی پولنگ کیمپس کی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے پولنگ کیمپس میں ووٹرز کی گہما گہمی کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پولنگ کیمپس تقریبا خالی ہیں اور مسلم لیگ ن کے امیدوار واضح برتری کے ساتھ جیتیں گے۔
عظمی بخاری نے عوامی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 1 لاکھ 10 ہزار گھروں کی تعمیر، 3 لاکھ مریضوں کو مفت ادویات، 20 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں، 18 ہزار کسانوں کو ٹریکٹرز، 25 ہزار الیکٹرک بائیکس، 50 ہزار اسکالرشپس، اور جدید بس سروسز کے سبب لوگ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اب نفرت کی سیاست اور انتشار پر مبنی دعووں کو نظر انداز کر چکے ہیں اور خدمت کی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں۔ عظمی بخاری نے الزام لگایا کہ شکست خوردہ جماعتیں پولنگ اور نتائج سے پہلے دھاندلی کا الزام لگا رہی ہیں، حالانکہ عوام باشعور ہو چکے ہیں۔الیکشن کمیشن نے بھی پولنگ کی نگرانی کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی رپورٹس کے بعد کنٹرول روم کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے تاکہ ووٹ کی رازداری برقرار رہے۔ پریزائیڈنگ افسران اور عملے کو مکمل نگرانی کی ہدایات دی گئی ہیں اور ووٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں نہ لائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا مسلمان نیویارک اور لندن کے میئر بن سکتے ہیں،لیکن بھارت میں کسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا، مولانا ارشد مدنی فیصل آباد ،پی پی 115 بوتھ نمبر 1میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پاکستان میں اگلے سال تک سولر پینلز کی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کریگی عوامی خدمت کے امور میں کسی غلطی یا کوتاہی کی ہرگز گنجائش نہیں، وزیراعلی پنجاب مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کی ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پولنگ کے دوران پی ٹی آئی
پڑھیں:
قومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹنگ جاری
قومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹنگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ۔تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ان حلقوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔این اے 18 ہری پور میں 9 امیدوار میدان میں موجود ہیں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔این اے 96 فیصل آباد کے حلقے میں 16 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے طلال بدر چوہدری کا 15 آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہوگا۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے رائے حیدر علی کھرل کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔
حلقہ این اے 104 فیصل آباد میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور 4 آزاد امیدواروں میں انتخابی مقابلہ ہوگا۔یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا کے باعث خالی ہوئی تھی۔این اے 185 ڈیرہ غازی خان کے اس حلقے میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گل وزیر کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اداروں کی نجکاری میں پیپلزپارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اداروں کی نجکاری میں پیپلزپارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں123فیصد اضافہ دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح ، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ٹرمپ پارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں،سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری، نادرا اور پی آئی اے میں سہولیات میں اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم