قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
فائل فوٹو
قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، 115 اور 116 فیصل آباد جبکہ پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
قومی اسمبلی کی نشستوں پر دلچسپ ٹاکرےاین اے 18 ہری پور میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے، یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔
این اے 96 فیصل آباد میں ن لیگ کے بلال چوہدری کا آزاد امیدوار نواب شیر سے بڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے جبکہ فیصل آباد ہی کے حلقہ 104 میں ن لیگ کے راجا دانیال اور چار آزاد امیدوار میدان میں ہیں، یہ نشست حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی پر خالی ہوئی۔
زرتاج گل کی نااہلی سے خالی این اے 185 ڈیرہ غازی خان کی نشست پر ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ میں کڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
عام انتخابات میں این اے 129 لاہور میں میاں محمد نعمان آج پھر قسمت آزما رہے ہیں، ان کا مقابلہ حماد اظہر کے بھانجے ارسلان احمد سے ہوگا، یہ نشست میاں اظہر کی وفات پر خالی ہوئی۔
ضمنی انتخاب میں 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 کو انتہائی حساس اور ایک ہزار 32 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کیا گیا، سیکیورٹی کے لیے 20 ہزار سے زائد افسران اور اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔
کئی مقامات پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144 اور اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسمبلی کے فیصل آباد ن لیگ کے کے لیے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔