Daily Mumtaz:
2025-11-16@10:09:37 GMT

ماہرہ خان کو نانی کی نصیحت نظر انداز کرنا مہنگا پڑگیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

ماہرہ خان کو نانی کی نصیحت نظر انداز کرنا مہنگا پڑگیا

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اُن کی معمولی باتیں بھی کس طرح غلط رنگ دے کر پیش کی جاتی ہیں۔

ماہرہ نے گفتگو کے دوران ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس نہ پہنو۔ اب جب بھی میں سلیو لیس تصویر ڈالتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟’

اداکارہ نے کہا کہ اُن کے یہ جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کوئی بیانیہ بنانے کے لیے تھے، لیکن سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں نے انہیں تنقید کا بہانہ بنا لیا ہے۔

ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ اب وہ بہت سوچ سمجھ کر گفتگو کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل میں سوالوں سے بچتی ہوں، اور اگر بات کروں تو الفاظ بڑی احتیاط سے چنتی ہوں، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ایک چھوٹی سی بات بھی غلط انداز میں پھیلائی جاسکتی ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نجی حدود اور خاندان سے جڑے موضوعات پر اب مزید محتاط ہو گئی ہیں، تاکہ کسی کے لیے بھی اُن کی بات کو غلط مطلب پہنچانے کا موقع نہ رہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ماہرہ خان

پڑھیں:

ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز یعنی جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 8300 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 062 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7116 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 228 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 662 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 83 ڈالر سے برھ کر 4207 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی طلب اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں سونا اور چاندی دونوں ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث یہ قیمتی دھاتیں اب متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری روز یعنی بدھ کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 10 ڈالر سستا ہوا تھا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 6 روپے لٹر مہنگا
  • عمران دور‘بشریٰ بی بی سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ۔آرٹیکل اسپانسرڈ ہے‘ قانونی کارروائی کرینگے ، پی ٹی آ ئی
  • چوہدری رحمت علی: تحریک پاکستان کا نظر انداز ہیرو
  • کراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیان پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا
  • برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ، عمران کی شادی اور انداز حکمرانی پر سوالات اٹھ گئے
  • عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ
  • پورٹ قاسم پر 60 ارب کا ٹھیکہ، وزیراعظم کا نام غلط انداز سے استعمال کرنے کا انکشاف
  • عمران کی بشریٰ سے شادی، ذاتی زندگی ہی نہیں انداز حکمرانی پر بھی سوالات
  • ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا