نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسولﷺ پر حاضری، ملک میں امن، ترقی کیلئے دعا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسولﷺ پر حاضری، ملک میں امن، ترقی کیلئے دعا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے دوروں کے بعد مدینہ منورہ میں حاضری دے کر اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار نے 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا اہم سفارتی دورہ کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے واپسی پر مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے روزۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے مذکورہ دوروں میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں، بین الاقوامی تعاون اور علاقائی حالات پر تبادلۂ خیال شامل تھا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے یہ دورے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، وفاقی وزیر کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ دے دوں گی ، مریم نواز اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ جاری وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایت اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ نیلامی سے ریکارڈ آمدنیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔