دبئی نے 28-2026 کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
دبئی نے 28-2026 کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے تین سال کے بجٹ کا حجم 302.7 ارب درہم ہے۔ دبئی کی آمدن 329.2 ارب درہم ہے جبکہ 5 فیصد سرپلس متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2026 کے لیے 99.5 ارب درہم اخراجات کی منظوری دی گئی ہے۔ سماجی شعبے کے لیے 28 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔انفرا اسٹرکچر پر 48 فیصد خرچ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے دبئی حکومت نے کہا کہ دبئی کے جی ڈی پی کو 10 برس میں دگنا کیا جائے گا، دنیا کی ٹاپ 3 شہری معیشتوں میں شامل ہونا ہے۔
دبئی حکومت نے کہا کہ دبئی کیش لیس اسٹریٹیجی پر مزید تیزی سے پیش رفت کرنا ہوگی، حکومتی کانٹیکٹ سینٹر سروسز حکومت اور عوام رابطہ مزید آسان بنائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ
روم؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔ چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔ پولیس نے تحقیقات کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہے کہ اطلاع ہے کہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ سفارتخانہ اطالوی حکام سے رابطہ میں ہے۔