دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
دبئی ایئر شو 2025ء میں بھارتی فضائیہ کے تیجس طیارے کے گرنے اور وِنگ کمانڈر نمنش سیال کی ہلاکت نے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
امریکی فضائیہ کے ایف-16 وائپر ڈیمونسٹریشن ٹیم کے کمانڈر میجر ٹیلر ہیسٹر نے بھارتی طیارے کے گرنے کے بعد ایئر شو کے جاری رہنے کے فیصلے پر حیرت اور دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
امریکی فضائیہ (یو ایس اے ایف) کے پائلٹ میجر ٹیلر فیما ہائیسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے کے فوراً بعد اُنہوں نے توقع کی تھی کہ شو کی سرگرمیاں روک دی جائیں گی مگر کچھ ہی دیر بعد اُنہوں نے دیکھا کہ مظاہرے معمول کے مطابق جاری تھے۔
امریکی پائلٹ کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں ہی ایئر شو کا ماحول ایسا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو، امریکی ٹیم اور چند دیگر بین الاقوامی ٹیموں نے احتراماً اپنی پرفارمنسز منسوخ کی تھیں۔
ہیسٹر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حادثے کے بعد معمول کے اعلانات اور مظاہروں کا جاری رہنا اِن کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس ایک فضائی کرتب کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جبکہ اس میں موجود پائلٹ خود کو بروقت ایجیکٹ نہ کرنے کے سبب ہلاک ہو گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایئر شو
پڑھیں:
دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے: آفریدی کا بھارتی طیارہ گرنے پر ردعمل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے گرنے کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا، کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کے گرنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے، جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ جمعہ کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
بھارتی فضائیہ نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق لڑاکا طیارہ تیجس مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر گرا، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ ایئر شو کے مزید فضائی مظاہرے معطل کر دیے گئے۔