data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی، سیاسی عدم استحکام اور اداروں کی بے یقینی نے عام آدمی کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے، تیل ،گیس،پیٹرول، کوئلہ اور زراعت کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود سندھ میں غربت و افلاس اور عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں،پانی کی کمی کی وجہ سندھ کے کاشتکار پریشان اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلنا میں پانی نہیں چھوڑا گیا تو2050ء میں ساحلی پٹی کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول اپنا وجود کھو دیں گے۔ خوشحال بااختیار صوبے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ مینار پاکستان میں منعقد عظیم الشان اجتماع میں سندھ کے دیرینہ مسائل اور سندھ کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کو قیام پاکستان کی قرارداد پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے، پاکستان کو اس وقت دیانت دار قیادت، مضبوط حکمرانی اور عوامی ترجیحات پر مبنی واضح لائحہ عمل کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو حقیقی تبدیلی اور شفاف نظام فراہم کرسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت پورے ملک میں کرپشن، بے روزگاری، مہنگائی اور بدانتظامی نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔سندھ کے عوام پانی، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں جب کہ حکمران جماعتیں صرف نعروں اور اعلانات تک محدود ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی سندھ میں حقوق کی بحالی، شہری مسائل کے حل، روزگار کے مواقع اور نوجوانوں کے لیے باوقار مستقبل کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،عوام نے دیکھ لیا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے ملک کو استحکام دینے کے بجائے مزید بحرانوں میں دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ قوم ذاتی مفادات کے بجائے اصولوں اور کردار کی بنیاد پر قیادت کا انتخاب کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں شفاف انتخابات، مضبوط بلدیاتی نظام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی یقینی بنائی جائے تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں۔صوبائی امیر نے نوجوانوں، طلبہ، مزدوروں اور خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت کو جماعت اسلامی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم ظلم، ناانصافی اور غیر منصفانہ معاشی نظام کے خلاف کھڑی ہوچکی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی اور ہر شہر، قصبے اور گاؤں تک اپنا پیغام پہنچائے گی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے سندھ کے

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں جعلی دواؤں کا خاتمہ یقینی بنانےکے لیے وفاقی کابینہ نے دواؤں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے کہا کہ ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، اس نظام کے تحت جعلی، غیرمعیاری اور نقلی دواؤں کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، نظام کے نفاذ سے عام صارف بآسانی دوا کی میعاد اور قیمت کی مستند معلومات لے سکےگا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی، نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں، یہ اہم فیصلہ دواوں کی سپلائی چین کو محفوظ اور معیاری بنانے کیلئے کیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان میں دواؤں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی دواؤں کے خلاف مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی، پاکستان خطے میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے والا نمایاں ملک بن کر سامنے آئے گا، اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گا۔

پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد