نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ٹام لیتھم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سابق کپتان کین ولیمسن کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی جبکہ جیکب ڈفی، زیک فولکز اور بلیئر ٹکنر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جمیسن اور گلین فلپس کو پہلے ٹیسٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔
گروئن انجری سے ری کوری کے بعد ڈیرل مچل کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 2 دسمبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 10 جبکہ تیسرا ٹیسٹ 18 دسمبر سے شروع ہو گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
پہلے مدارس سے سائنسدان نکلتے تھے، اب اسٹیٹس کو آگیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احسن آباد میں فیملی پارک بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے جامعتہ الرشید نے 6500 گز زمین دینے کے فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامعتہ الرشید کے سالانہ کنونشن سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کنونشن کے اہداف دیکھ کر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کا ادراک اور حل کی صلاحیت رکھنے والے علمائے کرام تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے، اسلامی تاریخ میں مدارس کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ دنیا کے اولین سائنسدان، مفکر اور تاریخ دان مدارس نے پیدا کیے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ایجادات اور تحقیقات کو سامنے رکھ کر مغرب نے سائنس میں ترقی کرلی۔ پہلے مدارس سے ریاضی دان، ماہرین فلکیات اور مفکر نکلتے تھے مگر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مدارس پر اسٹیٹس کو آگیا۔ مدارس کی تعلیم کا عملی زندگی سے تعلق کم سے کم ہوگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ جامعۃ الرشید میں دینی اور عصری تعلیم کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔
کنوینشن میں وزیراعلیٰ سندھ نے احسن آباد میں فیملی پارک بنانے کا اعلان بھی کیا جبکہ جامعتہ الرشید نے پارک کیلئے 6500 گز زمین دینے کے اعلان کیا۔