نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی ٹیسٹ میچ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹام لیتھم سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سابق کپتان کین ولیمسن کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔ جیکب ڈفی، زیک فولکز اور بلیئر ٹکنر کو بھی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جمیسن اور گلین فلپس کو پہلے ٹیسٹ کے لیے سلیکشن میں شامل نہیں کیا گیا۔
گروئن انجری سے صحتیابی کے بعد ڈیرل مچل کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 2 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 10 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 18 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

صوبوں میں وسائل کی تقسیم کا فارمولہ طے کرنے کیلئے این ایف سی کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے قومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لئے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس4دسمبر کو طلب کرلیا۔ رپورٹ  کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس 4 دسمبر کو گیارہ بجے ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین کمیشن وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔اجلاس  میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ سمیت قومی مالیاتی کمیشن  ( این ایف سی)  کے دیگر ارکان شریک ہوں گے، جس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔این ایف سی اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبے مالیاتی پوزیشن کے بارے میں پریزینٹیشن دیں گے۔ اجلاس میں نئے ایف ایف سی ایوارڈ کیلئے   قومی مالیاتی کمیشن کے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • تحریک تحفظ آئین کا اہم اجلاس دسمبر میں تین روزہ عوامی رابطہ مہم کا اعلان
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اہم اجلاس، دسمبر کے پہلے ہفتے میں تین روزہ عوامی رابطہ مہم کا اعلان
  • اسرائیل کیلئے جاسوسی الزام، 17 افراد کوسزائے موت، فائرنگ اسکواڈ کے حوالے
  • 1888 کے بعد سب سے چھوٹا ایشز ٹیسٹ، صرف 2 دن ہی میں فیصلہ ہوگیا
  • ایشیز کے پہلے میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم
  • ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا
  • نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا
  • صوبوں میں وسائل کی تقسیم کا فارمولہ طے کرنے کیلئے این ایف سی کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب