1888 کے بعد سب سے چھوٹا ایشز ٹیسٹ، صرف 2 دن ہی میں فیصلہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ صرف 2 دن میں ختم ہوگیا، جو اوورز کے اعتبار سے 1888 کے بعد سب سے مختصر ایشز ٹیسٹ کے طور پر ریکارڈ میں شامل ہوا۔
اس موقع پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے دیے گئے 205 رنز کے ہدف کو محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ٹریوس ہیڈ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 69 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر 123 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں آسٹریلین پیسرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور صرف 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جبکہ پہلی اننگز میں وہ 174 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ وہ ایشز کے کسی بھی ایک ٹیسٹ میں پہلی بار 10 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
اسٹارک کی شاندار بولنگ اور ہیڈ کی سنچری نے ٹیم کو چھوٹے ٹیسٹ میں واضح فتح دلائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
گوہاٹی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، مستحکم آغاز
دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف مستحکم آغاز کیا ہے۔
گوہاٹی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنالیے ہیں۔
ایڈن مارکرام 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رائن ریکلٹن 35 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔