اسٹارک کی تباہ کن بولنگ اور ہیڈ کی دھواں دھار سنچری، ایشز کا پہلا ٹیسٹ 2 روز میں ہی ختم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
اسٹارک کی تباہ کن بولنگ اور ہیڈ کی دھواں دھار سنچری، ایشز کا پہلا ٹیسٹ 2 روز میں ہی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز
پرتھ(آئی پی ایس )آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز کا پہلا میچ صرف دو روز میں ختم ہوگیا۔پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 205 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 83 گیندوں پر 123 رنز اسکور کیے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ٹریوس ہیڈ نے 69 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔
پرتھ ٹیسٹ 1888 کے بعد اوورز کے اعتبار سے کھیلا گیا سب سے مختصر ٹیسٹ تھا۔انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں آسٹریلین پیسرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم 164 رنز بنا کر آٹ ہوئی، پہلی اننگز میں مہمان ٹیم نے 174 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے پہلی اننگز میں 7 جبکہ دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، اس طرح مچل اسٹارک ایشز کے کسی بھی ایک ٹیسٹ میں پہلی بار 10 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنوں: سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، مزید 8 دہشتگرد ہلاک بنوں: سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، مزید 8 دہشتگرد ہلاک دہلی اور کابل کا تجارت بڑھانے کیلئے ایئر کارگو سروسز شروع کرنے کا منصوبہ روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے امن منصوبے کی حمایت کردی روسی تیل ،بھارت نے امریکی دبا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا کانویکشن،وزیر مذہبی امور کی شرکت کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ دے دوں گی ، مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔