وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے حلف اٹھالیا، ججز کی تعداد 7 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تقریبِ حلف برداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جہاں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں نئے ججز سے حلف لیا۔
جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں، اور نئے شامل ہونے والے ججز کے بعد چیف جسٹس امین الدین خان سمیت عدالت کے ججز کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت کے
پڑھیں:
غزہ: اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی شہداء کی لاشیں واپس کیں، کل تعداد 330 ہوگئی
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی شہداء کی لاشیں واپس کر دی ہیں۔ وزارتِ صحت نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ لاشیں بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے غزہ پہنچائی گئی ہیں، جس کے بعد کل موصول ہونے والی شہداء کی لاشوں کی تعداد 330 ہو گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اب تک واپس کی گئی 330 لاشوں میں سے صرف 97 کی شناخت ممکن ہو سکی ہے، جبکہ باقی لاشیں شناخت کے منتظر ہیں۔
دریں اثنا، غزہ میں شدید بارشوں کے بعد عارضی کیمپوں میں پانی جمع ہونے سے بے گھر فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے امدادی سامان کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، جس کے باعث لاکھوں خاندان محفوظ پناہ گاہوں سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 69,187 فلسطینی شہید اور 170,703 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔