ایف آئی اے کی بڑی کاررائی،غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا ہے۔
ایف آئی اے نے مسافر کو حراست میں لے کر کمپوزٹ سرکل گوجرانولہ کے حوالے کردیا ہے۔
حکام کے مطابق امیگریشن حکام نے فلائٹ PK-713 کے مسافر محمد عثمان کو امیگریشن کلیرینس کے دوران چیک کیا تو معلوم ہوا کہ مسافر مختلف ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور اسے رواں سال اٹلی سے غیر قانونی ہجرت پر ڈیپورٹ بھی کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑتال پر مسافر کے موبائل فون سے ٹیمپرڈ شدہ ریزیڈنٹ کارڈ بھی برآمد ہوا جس کی تاریخِ تنسیخ میں تبدیلی کی گئی تھی۔
حکام کے مطابق ملزم سعودی عرب سے جعلی دستاویزات کے ذریعے یورپ جانے کا ارادہ رکھتا تھا جسکو آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل یورپ جانے کو آف لوڈ مسافر کو
پڑھیں:
کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کو اچانک روک دیا گیا
کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی دو ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر اچانک روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی آنے والی بولان ایکسپریس کو جیکب آباد میں روکا گیا ہے، ریل سروس سکیورٹی خدشات کے باعث معطل کی گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چمن پسنجر اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔