عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)ایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔محمد عثمان نامی مسافر فلائٹ نمبر PK713 کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا ۔اس طرح عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد کی بڑی کاروائی کی گئی اورایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔محمد عثمان نامی مسافر فلائٹ نمبر PK713 کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا ۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ مسافر کو رواں سال اٹلی سے غیر قانونی ہجرت پر ڈیپورٹ بھی کیا گیا تھا۔مسافر کے موبائل فون سے ٹمپرڈ شدہ ریزیڈنٹ کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔مذکورہ ریذیڈنٹ کارڈ پر تاریخ تنسیخ ٹمپرڈ شدہ تھی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے سعودی عرب سے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔ مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمرہ ویزے کی ا ڑ میں غیر قانونی یورپ جانے ایف ا ئی اے کے مطابق مسافر کو
پڑھیں:
امریکی نائب صدر کا یوکرینی صدر سے رابطہ، زیلنسکی کو امن منصوبے پر راضی کرنیکی کوشش
صدر زیلنسکی نے کہا امریکا اور یورپی اتحادیوں سے جلدی اور پرسکون مذاکرات چاہتے ہیں، کیف اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، یورپ کو ڈھال قرار دیتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا امید ہے کہ یورپ ہمارے ساتھ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین میں امن قائم کرنے کی کوششیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یوکرینی صدر سے رابطہ کر لیا۔ جے ڈی وینس نے صدر زیلنسکی سے رابطہ کرکے اٹھائیس نکاتی امن منصوبے پر راضی کرنے کی کوشش کی، یوکرین نے امریکا کا نیا امن پلان موصول ہونے کی تصدیق کر دی، صدر زیلنسکی نے متبادل تجاویز پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر زیلنسکی نے کہا امریکا اور یورپی اتحادیوں سے جلدی اور پرسکون مذاکرات چاہتے ہیں، کیف اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، یورپ کو ڈھال قرار دیتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا امید ہے کہ یورپ ہمارے ساتھ رہے گا۔