چوہدری شہزاد ہنجرا کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ،کمیونٹی اتحاد و بھائی چارے کی شاندار مثال
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
چوہدری شہزاد ہنجرا کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ،کمیونٹی اتحاد و بھائی چارے کی شاندار مثال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز
جدہ(خالد نواز چیمہ)چوہدری گروپ کے سینئر وائس چیئرمین اور معروف کاروباری شخصیت چوہدری شہزاد ہنجرا کی جانب سے چیرمین بلو شیر وڑائچ گروپ، سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب اور یارانِ جدہ گروپ کے سربراہ چوہدری اظہر عباس وڑائچ کے اعزاز میں جدہ میں ایک شاندار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں جدہ کے ممتاز کاروباری، سماجی اور سیاسی عمائدین کے علاوہ بیرونِ ممالک سے آئے ہوئے معزز مہمانوں اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے پردیس میں وطن کی خوشبو اور ایک پاکستانی ماحول نمایاں طور پر جھلکتا رہا۔تقریب میں موجود نمایاں شخصیات میںچوہدری محمد افضل مبشر چیمہ، چوہدری ندیم عبداللہ آدھی، حاجی عرفان گوندل، ملک منظور حسین اعوان، جمشید جمی، حسن شہزاد ہنجرا، طاہر نصیر باگڑی، رفاقت چیمہ، اظہار خان سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں جنہوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں میزبان چوہدری مبشر افضل چیمہ نے شرکا کی آمد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ”چوہدری شہزاد ہنجرا نے جس خلوص اور محبت سے مہمانوں کی میزبانی کی، وہ قابل ستائش ہے۔”انہوں نے چوہدری بلو شیر وڑائچ کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ”بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کی ترقی، فلاح اور اتحاد کے لیے ان کا کردار انتہائی اہم اور مثالی ہے۔ اظہار خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس خوبصورتی اور دل سے اس محفل کا اہتمام کیا گیا، وہ کمیونٹی دوستی اور بھائی چارے کی روشن مثال ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں کو مشورہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں کو مشورہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا وسنگ اتھا رٹی کیخلاف شکا یات ،وفاقی محتسب کا نوٹس ، معائینہ ٹیم تشکیل دیدی بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک... احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں،راج ناتھ سنگھ کا بیان اشتعال انگیز اور احمقانہ ہے،ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا ردعمل
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوہدری شہزاد ہنجرا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :