پشاور: دہشتگردوں کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک،پشاور میں دہشتگردوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ کر دیا۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق صدر کے علاقے میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، پولیس اور دیگر نفری فوری روانہ کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق صدر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے، زور دار دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آواز بھی آ رہی ہے۔
صدر میں دھماکوں کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔