بلوچستان کو نظر انداز کرنا ملک کو کمزور کرنا ہے، چوہدری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کو نظرانداز کرنا ملک کو کمزور کرنا ہے۔
اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین سے پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر رفیع اللّٰہ، شکور مری اور بشیر خان اچکزئی نے ملاقات کی اور بلدیاتی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ایم ایل مصطفیٰ ملک بھی موجود تھے۔
ق لیگ کے سربراہ نے ہدایت کی کہ پارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے اور کارکن انتخابی عمل اور مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے معدنیات کے ذخائر صوبے کو دوسرے علاقوں سے بہت آگے لے جائیں گے، ان معدنی ذخائز پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن سے معدنیات کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا،بلوچستان کی ترقی ہماری قومی ترجیح ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کے حقوق اور ترقی کے منصوبوں میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، بلوچستان کو نظرانداز کرنا ملک کو کمزور کرنا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم، صحت اور انفرااسٹرکچر پر فوری توجہ ضروری ہے، وفاق اور صوبہ مل کر بلوچستان کے مسائل حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط بلوچستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، سی پیک میں بلوچستان کو مزید نمائندگی دینا ہوگی، بلوچ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت بلوچستان کو
پڑھیں:
فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں:محسن نقوی
(اویس کیانی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت، جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں،قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات