2025-11-24@14:30:54 GMT
تلاش کی گنتی: 83988
«نجی کمپنی کے»:
کراچی:(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد بن ثانی نے اعلیٰ سطح کی روابط میں اضافہ کرنے اور خصوصاً سندھ کے پانی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ نے شیخ احمد بن ثانی کو باضابطہ دعوت دی اور سندھ کی مضبوط معاشی صلاحیتوں اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ اپنے معاونین کے ہمراہ آنے واے شیخ احمد نے زرعی شعبے اور پانی کے انتظام سے متعلق جدید ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی ظاہر کی، ملاقات کا محور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور مستقبل کے تعاون کو فروغ دینا تھا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیر کے روز اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں...
پی ایس ایکس پر لازم ہوگا کہ وہ منظور شدہ ترامیم کے تحت اپنی ویب سائٹ پر تمام درج شدہ کمپنیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو عوام کیلئے ظاہر کرے، اس سے سرمایہ کار بہتر فیصلے کر سکیں گے اور مارکیٹ کے تمام شرکاء کیلئے معلومات میں شفافیت بھی بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دے دی، ان تبدیلیوں کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت بڑھانا، سرمایہ کاروں کا تحفظ بہتر بنانا اور شریعت کے مطابق سرمائے کی مارکیٹ کا مضبوط نظام قائم کرنا ہے، پی ایس ایکس پر لازم ہوگا کہ وہ منظور شدہ ترامیم کے تحت اپنی ویب سائٹ...
وزیراعظم سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، تاریخی برادرانہ تعلقات مضبوط تر بنانے کا عزم
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے آج وزیر اعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط تر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ساتھ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی سمیت دیگر تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ...
اپنے بیان میں ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ بٹوارے کے وقت قائداعظمؒ کی کہنے پر ہمارے بڑوں نے نقل مکانی کا ارادہ ترک کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتا سمجھتی ہے، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز، بچگانہ اور احمقانہ ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے، دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریروں سے تبدیل نہیں ہوتیں، ہمیں فخر ہے کہ...
راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر موجود سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد، پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید وسعت کی اہمیت پر بھی زور دیا، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی مسلح افواج...
حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف حیثم علی طباطبائی کو شہید کرنے کے بعد بھی بزدل اور خوف زدہ اسرائیل چین کی نیند نہ سو سکا۔ عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے عسکری چیف آف اسٹاف حیثم علی طباطبائی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اسرائیلیوں دھمکیوں اور ہائی الرٹ سیکورٹی کے باوجود نماز جنازہ میں عوام کا سیلاب اُمڈ آیا تھا جب کہ حزب اللہ کی اعلیٰ قیادت اور جنگجوؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ حیثم علی طباطبائی کے نماز جنازے سے خوف زدہ اسرائیلی فوج نے پورے علاقے کی نگرانی جاری رکھی اور دن بھر اسرائیلی ڈرونز نچلی پروازیں کرتے رہے۔ عدد من المسيرات المسلحة الواضحة تحلق فوق الضاحية الجنوبية تزامناً مع التشييع pic.twitter.com/7P0RHISUlX — مصدر مسؤول...
2 ملازمین بینک سے 17 لاکھ روپے لے کر سامنے موجود کمپنی کے دفتر پیدل جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ان سے پیسے چھینے اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں نجی کمپنی کے ملازمین سے نامعلوم مسلح ملزمان دن دہاڑے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن بلاک 7 میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے جائے واردات سے شواہد جمع کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی نے بتایا کہ...
چین نے جاپان کے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت وہ تائیوان کے قریب واقع جزیرے یوناگونی پر میزائل یونٹ تعینات کرنے جا رہا ہے۔ چین نے اسے علاقائی کشیدگی بڑھانے اور فوجی محاذ آرائی کو اشتعال دینے کی کوشش قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین جزیرہ تائیوان پر روس کے تعاون سے حملہ ہوگا، امریکی میڈیا جاپان کے وزیرِ دفاع شنجیرو کوئزومی نے کہا کہ منصوبہ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور یہ جزیرہ تائیوان کے ساحل سے صرف 110 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ چین نے ریاستی میڈیا میں تنقیدی مہم، جاپانی سی فوڈ پر پابندی اور اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے روکنے جیسے اقدامات کیے ہیں۔ تائیوان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کے بعد تین سینئر جرنیلوں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام فوج کے اعلیٰ حکام کی جانب سے دو ہفتے قبل تحقیقات کے مطالبے کے بعد سامنے آیا، جس میں فوج کے سربراہ نے حملے سے متعلق ناکامیوں کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔برطرف کیے گئے جرنیلوں میں تین ڈویژنل کمانڈر شامل ہیں، جن میں سے ایک اُس وقت ملٹری انٹیلی جنس کا سربراہ تھا، اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ تینوں افسران غزہ سے شروع ہونے والے حماس کے حملے کو روکنے میں فوج کی ناکامی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے ایک تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ایرانی سفارت خانہ کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال اور خطے کے نئے اسٹریٹجک تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ڈاکٹر لاریجانی کا یہ اہم دورہ...
اب کہاں گئی مقبولیت؟ نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو جتوا دیتے تھے: مریم نواز کا کلین سویپ کے بعد کلام
سٹی42: مسلم لیگ نون کی سینئیر نائب صدر اور پنجاب کی چیف منسٹر مریم نواز نے اتوار کے روز پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماؤں کی چھوڑی ہوئی نشستوں پر ضمنی انتخاب کو عوامی ریفرنڈم قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ ضمنی الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، پنجاب اور پختونخوا کے عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا...
ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی ، پیپلز پارٹی کا اتحادی کردار کمزور ہوگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی اور حکمران جماعت کا سادہ اکثریت کے لیے سب سے بڑی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی پر انحصار بھی ختم ہوگیا ، یہ ضرورت کابینہ میں شامل چھوٹی اتحادی جماعتوں کی حمایت سے پوری ہوجائے گی۔ضمنی انتخابات میں مزید 6 نشستیں ملنے کے بعد قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہوگئی جبکہ سادہ اکثریت کے لیے حکمران اتحاد کو 169 اراکین درکار تھے، پیپلز پارٹی کے بغیر کابینہ میں شامل دوسری اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 170 ہوگئی۔ پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا،...
بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین
بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اور موثر انداز میں حصہ لیں۔چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماوں ڈاکٹر رفیع اللہ، شکور مری اور بشیر خان اچکزئی سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، جس میں صوبائی وزیر چودھری شافع حسین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک بھی موجود تھے۔چودھری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایت پر پارٹی ترجمان کل 3 روزہ تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں مختلف سیاسی...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کہ دھرمیندر 24 نومبر کو طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے۔ رپورٹ کے مطابق دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دھرمیندر کو دو ہفتے قبل بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا نے انکے انتقال کی جھوٹی خبریں نشر کی تھیں۔ دھرمیندر کے اہلخانہ نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکی تردید کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی آخری فلم ’اکیس‘ میں اداکاری...
دبئی ایئر شو میں بھارتی ساختہ HAL Tejas لڑاکا طیارے کے حالیہ حادثے نے بھارت کے دفاعی برآمدات اور بین الاقوامی ساکھ پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ عالمی تجزیہ نگاروں نے بھارت کی “Make in India” دفاعی برانڈنگ کی ساکھ پر سوال اٹھایا ہے، جبکہ پاکستان کے JF-17 لڑاکا طیارے کی battle-tested مارکیٹنگ اور ملٹی-فلیٹ اسٹریٹیجی کو زیادہ قابلِ اعتماد اور پرکشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی دوران علاقائی سیاسی حرکیات بھی سرگرم ہیں، جس میں پاکستان اور ایران کے تعلقات اور بھارت کی اندرونی و بیرونی پالیسیوں پر تنقید شامل ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی بیان کی مذمت پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے سندھ صوبے کے بارے میں بیانات کو ’خواب...
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے ایک تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ایرانی سفارت خانہ کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال اور خطے کے نئے اسٹریٹجک تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی کا یہ اہم دورہ اسی سمت میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود سیاسی، سیکورٹی، سرحدی انتظام، انسداد...
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ عسکری رہنما حیثم علی طباطبائی اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 5 افراد شہید اور 28 زخمی ہوگئے تھے۔ لبنان کی مزاحمت پسند جماعتوں میں جری اور بہادر کہلائے جانے والے حیثم علی طباطبائی کی شہرت سید ابو علی کے نام سے بھی تھی۔ وہ 1968 میں بیروت کے علاقے بشورہ میں پیدا ہوئے اور جنوبی لبنان میں ہی پلے بڑھے۔ 1982 میں حزب اللہ کے قیام کے آغاز میں ہی تنظیم میں شامل ہوئے۔ حیثم طباطبائی نے اپنی عسکری مہارت، جوش و جذبے اور مقصد سے جنون کی حد تک لگاؤ کے باعث...
کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت بڑھانا، سرمایہ کاروں کا تحفظ بہتر بنانا اور شریعت کے مطابق سرمائے کی مارکیٹ کا مضبوط نظام قائم کرنا ہے، پی ایس ایکس پر لازم ہوگا کہ وہ منظور شدہ ترامیم کے تحت اپنی ویب سائٹ پر تمام درج شدہ کمپنیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو عوام کے لیے ظاہر کرے۔ اس سے سرمایہ کار بہتر فیصلے کر سکیں گے اور مارکیٹ کے تمام شرکاء کےلیے معلومات میں شفافیت بھی بڑھے گی مزید یہ کہ منظور شدہ ترامیم کے تحت درج شدہ کمپنیوں کے...
ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جارحانہ رویّے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا فوری نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور...
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن (AFP)کی جانب سے عائد تاحیات پابندی پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) نے ختم کر دی ہے۔ 12 اکتوبر 2025 کو پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن (AFP) نے سلمان اقبال بٹ، جو کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ ہیں، پر عمر بھر کی پابندی عائد کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم کے کوچ پر تاحیات پابندی، حکومت نے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا سلمان بٹ نے اس پابندی کو چیلنج کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ پابندی بغیر دائرہ اختیار، قانونی عمل یا کسی قانونی بنیاد کے جاری کی گئی تھی۔ پی ایس بی کے فیصلے میں پابندی ختم میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے احمقانہ اور خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نہ صرف خود کو اس سرزمین کا حصہ سمجھتی ہے بلکہ اسے اپنی دھرتی ماتا مانتی ہے، اس لیے بھارت کی جانب سے سرحدوں اور صوبوں پر بیانات دینا انتہائی غیر سنجیدہ اور جارحانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ڈاکٹر رمیش کمار نے واضح کیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، جسے کوئی بیان، نعرہ...
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے صدر محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مستردکردیا ہے ، پیر کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں نواز شریف نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے
شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں نجی کمپنی کے ملازمین سے نامعلوم مسلح ملزمان دن دہاڑے 17 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کےعلاقے کلفٹن بلاک7میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپےلوٹ کرفرارہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی اورپولیس نے جائے واردات سے شواہد جمع کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوبھی طلب کیا۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی نے بتایا کہ نجی کمپنی کے 2 ملازمین بینک سے 17 لاکھ روپے لے کر سامنے موجود کمپنی کے دفتر پیدل جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ان سے پیسے چھینے اور فرار ہوگئے۔ ایس ایچ اونے بتایا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر ن لیگ کے امیدواروں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محنت اور بےلوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔ مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگرچہ آئی فون اور اینڈرائیڈ کے درمیان موازنہ برسوں پر محیط ہے، مگر آج بھی دونوں کے صارفین اپنی پسند کے حق میں دلائل دیتے نظر آتے ہیں۔دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا استعمال کہیں زیادہ ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ وہ سہولیات ہیں جو فی الحال آئی فون صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ بظاہر دونوں پلیٹ فارمز جدید فیچرز سے لیس ہیں، مگر چند خصوصیات ایسی ہیں جو اینڈرائیڈ کو نمایاں برتری فراہم کرتی ہیں۔اسکرولنگ اسکرین شاٹ لینے کا فیچر اینڈرائیڈ کی اہم خصوصیات میں شمار ہوتا ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی تحریر یا مواد کا مکمل اسکرین شاٹ بآسانی حاصل کر لیتے ہیں۔اس کے برعکس آئی فون میں فل اسکرین پریویو یا...
چشمہ رائٹ بینک کینال کو پی ایس ڈی پی فنڈنگ کے ذریعے جلد شروع کرایا جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال (سی آر بی سی) منصوبے کو پی ایس ڈی پی یا ڈونر فنانسنگ کے ذریعے فوری فنڈنگ فراہم کرکے اس پرعملی کام بلا تاخیر شروع کرائے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نااہل؟ الیکشن کمیشن کا بڑا سرپرائز، تحریک انصاف کا بائیکاٹ، ہری پور ضمنی الیکشن ملتوی؟ سہیل آفریدی نے مذکورہ منصوبے میں مسلسل تاخیر پر وزیراعظم کو تحریری خط ارسال کیا ہے جس میں منصوبے کے آغاز میں وفاقی سطح پر عدم پیشرفت پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات سہیل آفریدی کے مطابق منصوبہ 35 سال گزرنے کے باوجود شروع نہ ہونا وفاق اور صوبے کے درمیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات خاص طور پر مونگ پھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے، مگر عام تاثر یہ ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے فوراً بعد پانی پینا گلے میں خراش یا کھانسی کا باعث بن سکتا ہے۔طبی ماہرین اس حوالے سے واضح کرتے ہیں کہ ایسی باتوں کے حق میں مضبوط سائنسی شواہد موجود نہیں، تاہم مونگ پھلی کی خشک ساخت اور اس میں موجود تیل کچھ لوگوں کے گلے میں ہلکی جلن پیدا کر سکتے ہیں اور ایسی صورتحال میں فوراً پانی پینا بعض اوقات ناگواری کا احساس بڑھا دیتا ہے، یہ زیادہ تر احتیاطی مشورہ ہے، کوئی طبی پابندی نہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی میں موجود مفید...
دھرمندر کا دنیا سے رخصت ہونا صرف ایک عظیم فنکار کا جانا نہیں بلکہ بھارتی فلمی تاریخ کے ایک سنہرے عہد کے اختتام کے مترادف ہے۔ وہ 5 دہائیوں تک اپنے بے مثال کرداروں، جذبات کی گہرائی، سادگی، شرافت اور خالص ہندوستانی ہیرو ازم کے ذریعے کروڑوں دلوں میں بسے رہے۔ چاہے ’شعلے‘ کا ویرُو ہو، صدیوں تک یاد رہنے والی رومانوی فلمیں ہوں، یا ’ایکشن سینما‘ کا نیا رنگ، دھرمندر ہر دور میں خود کو ثابت کرتے رہے۔ TWITTER HAS CHANGED THE LIKE BUTTON TO GIVE TRIBUTE TO LEGENDARY ACTOR DHARMENDRA JI Tap check it ???? Om Shanti ????#DharmendraDeol pic.twitter.com/rH5lBj9QfI — Latest Updates (@Iam_Sh05) November 24, 2025 ان کی موت کے ساتھ صرف فلمی دنیا نہیں روئی،...
لوکل گورنمنٹ کانفرنس سے خطاب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتخابات تک موجودہ نمائندے اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے وژن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے کے عمل کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوکل کاؤنسل ایسوسی ایشن سندھ کے زیرِ اہتمام لوکل گورنمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت صوبے بھر سے منتخب نمائندوں اور مقامی حکومتوں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سید...
اسلام آباد میں تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں نوجوان لڑکی پر تشدد کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایک مساج سینٹر میں لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مبینہ طور پر مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ کر گنجا کردیا گیا۔ واقعہ لوئی بھیر میں مساج سینٹر میں پیش آیا، ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکس کےنئےفیچر نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنےوالے انسانی حقوق کے جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کردیا
پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہوگئے جب کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم"ایکس " کی نئی اپڈیٹ نے تمام جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کر دیا۔ افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے، پاکستان کیخلاف انتشار ،نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی آشکار ہو گئے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیہ کو فروغ دینے کیلئے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک سے اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے، اکاؤنٹس کے چلائے جانے کی اصل جگہ چھپانے کے لیے VPN کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے آپریٹ ہو رہے ہیں، ...
تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف
تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ، ایک مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر گاہکوں سے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بال کاٹ کر گنجا کردیا۔ یہ واقعہ ایک مقامی مساج سینٹر ایس کے میں پیش آیا، جہاں صبی، دلویز اور ارمان خان نامی افراد کے...
سٹی 42: پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلہ 2025-26 کا اعلان کردیا گیا ۔ جیتنے والے کاشتکاروں کیلئے ٹریکٹرز سمیت کروڑوں کے انعامات رکھے گئے ہیں ۔صوبائی سطح پر اول انعام 85 ہارس پاور ٹریکٹر ہوگا ۔دوئم انعام میں 75 ہارس پاور ٹریکٹر، سوئم میں 60 ہارس پاور ٹریکٹر ہوگا ۔ ضلعی سطح پر اول انعام 10 لاکھ، دوئم 8 لاکھ، سوئم 5 لاکھ روپے ہوگا۔ مقابلے میں حصہ لینے کیلئے 5 ایکڑ یا زائد رقبہ لازمی ہونا چاہیے ۔ درخواست فارم تحصیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا زراعت آفیسر کے دفتر سے دستیاب ہوگی پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا اراکین اسمبلی، سرکاری افسران اور زراعت ملازمین مقابلے میں شامل نہیں ہوں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد شہریوں کی جانب سے یہ سوال زور پکڑ گیا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں یہ سہولت کب تک فعال ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ نے واضح کیا کہ اس وقت ای چالان سسٹم عملی طور پر صرف کراچی میں چل رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر شہروں میں گزشتہ چند ہفتوں سے ڈمی چالان کے ذریعے سسٹم کی تیاری اور جانچ پڑتال جاری ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس نظام کی شروعات محکمہ پولیس کے اعلیٰ سطحی فیصلوں کا نتیجہ ہیں اور یہ وضاحت آئی...
بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سوگوار ہے اور مختلف ستاروں نے جذباتی خراج تحسین پیش کیا۔ فلمساز کرن جوہر نے دھرمیندر کو "بھارت کا سچا لیجنڈ" قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی محبت، گرم جوشی اور دعاؤں کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی، ہماری انڈسٹری میں آج ایک خلا پیدا ہو گیا ہے، جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔" View this post on Instagram کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر دھرمیندر کی دادا راج کپور کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ "Forever in power"۔ اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ "دھرمیندر کی موجودگی اور سخاوت نے کئی...
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث برقرار ہیں۔ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔آج جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔اس سے قبل عدالت نے اس مقدمے میں...
پاک سعودیہ وزارت انصاف کے درمیان عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کیلئے ایم او یو پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز)پاکستان اور سعودی عریبیہ کی وزارت انصاف کے درمیان عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف، ریاض میں شرکت کی، ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف میں پاکستانی وفد کی قیادت کی، 2 روزہ کانفرنس میں 40 سے زائد ممالک کے وزرا، قانونی ماہرین نے شرکت کی۔کانفرنس میں عدالتی معیار، ڈیجیٹل تبدیلی...
فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو)میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، خصوصا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، اسٹریٹجک اور مضبوط عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس دوران دفاعی اشتراک، سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں...
عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد
عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر...
سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کا جی ایچ کیو کا دورہ ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پاک، سعودی عرب دیرینہ اور سٹریٹجک فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس,سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج سے مختلف...
عمان کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے رواں ہفتے دو روزہ سرکاری تعطیلات مقرر کر دی ہیں۔یہ تعطیلات قومی دن کی مناسبت سے دی جا رہی ہیں، جنکے دوران تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔عمانی نیوز ایجنسی (ONA) کے مطابق قومی دن کے موقع پر 26 ، 27 نومبر بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ معمول کا کام اتوار، 30 نومبر سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔عمان پہلی بار 2025 میں قومی دن دو روز تک منائے گا.یہ تبدیلی سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت کی گئی ہے۔اس سے قبل قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا.تاہم نئی تاریخوں کے نفاذ سے شہریوں اور مقیم افراد...
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے پاس لیڈر سے ملنے کیلئے احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا فری اینڈ فیئر ٹرائل نہیں ہو رہا، اور اس بار احتجاج نتیجہ خیز ہوگا۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ پہلے جو کوتاہیاں ہوئیں، اب وہ نہیں ہوں گی، ان کے ہر وار کا میرے پاس حل ہے .لیکن جب میں وار کروں گا تو ان کے پاس حل نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ان کو ایکسپوز کر رہا ہوں، یہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کومانتے ہیں، روزانہ اڈیالہ جاتاہوں ملاقات نہیں ہونے دی...
جنیوا میں امریکا اور یوکرین کے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات بہت ہی نتیجہ خیز رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود میں روس سے امن معاہدے میں یوکرین کی خودمختاری کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں وفود نے منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا، مذاکرات کاروں نے ایک نیا اور بہتر امن فریم ورک تیار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کاروں نے اس بات کی توثیق کی کہ کوئی بھی مستقبل کا معاہدہ یوکرین کی خودمختاری کو مکمل طور پر برقرار رکھے گا جبکہ یوکرین اور امریکہ نے...
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کیساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدے کی تجدید کر دی۔ لاہور قلندرز نے ای وائی کی ویلیوایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی، چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت ہے، لاہور قلندرز کے مالکان نے اپنی فرنچائز کو عالمی برانڈ بنا دیا۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل اگلے سال 11ویں ایڈیشن سے آٹھ ٹیموں تک بڑھ جائے گا، لاہور قلندرز کا جذبہ اور توانائی پی ایس ایل کی پہچان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیلنٹ نرسری نے پاکستان کرکٹ کو نیا خون دیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عالمگیر نظام ناکام ہو چکا ہے، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل طاقتور ممالک کے دباؤ کے باعث مؤثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں اور غزہ اس ناکامی کی سب سے واضح مثال ہے جہاں طاقت اور مفاد نے انصاف کو بے معنی بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بین الاقوامی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سابق سینیٹر اور امورِ خارجہ کے ماہر مشاہد حسین سید سمیت دنیا کے مختلف خطوں اور جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس...
وزارتِ آبی وسائل کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پر ڈیم کی تعمیر زیر غور ہے، چناب پر ڈیم کے لیے فزیبلٹی اسٹیڈی پر کام ہو چکا ہے، دریائے چناب پر ڈیم چنیوٹ کے مقام پر بنایا جائے گا، دریائے چناپ پر ڈیم کی تعمیر کامقصد بھارت کی طرف سے سیلابی پانی کی روک تھام ہے۔قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو اجلاس کے دوران آبی ذخائر اور ملک میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزارت آبی وسائل کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ راوی اور ستلج پر فی الحال کوئی ڈیم زیر غور نہیں، نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان میں وفاق اور صوبوں کےلیے 800 ارب روپے کے منصوبے تجویز ہیں، فلڈ پروٹیکشن کے صوبائی منصوبوں کی لاگت...
جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، خصوصاً پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، اسٹریٹجک اور مضبوط عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ اس دوران دفاعی اشتراک، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا جو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات...
مٹیاری (نیوز ڈیسک)پی پی ایل پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈکےمطابق کنویں پرگیس بحالی کا آپریشن کامیابی سےمکمل کرلیاہے،ضلع مٹیاری سندھ ہالا بلاک آدم ویسٹ میں گیس کا کنواں دوبارہ آپریشنل ہوگا،کنواں 2014 میں کھودا 2015 میں گیس دریافت ہوئی،جبکہ 2019 میں پانی نکل آنے سے کنویں سے گیس کی پیداوار رک گئی۔ کنویں سے اب یومیہ 85 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہورہی ہےکنواں 65 فیصد پی پی ایل اور 35 فیصد ماری انرجیز کا ہے۔
وہ آرٹیکل 370 کی منسوخی، جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، بہار کے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی اور پیگاسس اسپائی ویئر سمیت متعدد کیسز میں کئی تاریخی فیصلوں اور احکامات کا حصہ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس سوریہ کانت نے آج بھارت کے 53ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ وہ آرٹیکل 370 کی منسوخی، جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، بہار کے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی اور پیگاسس اسپائی ویئر سمیت متعدد کیسز میں کئی تاریخی فیصلوں اور احکامات کا حصہ رہے ہیں۔ صدر جموریہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں جسٹس کانت کو حلف دلایا۔ وہ جسٹس بی آر گوائی کی جگہ لیں گے، جنہوں نے اتوار...
پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا کہنا تھاکہ؛ محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، اشتعال انگیز ، بچگانہ اور احمقانہ ہے، ڈاکٹر رمیش کمار سندھ پاکستان کا حصہ ہے ، دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریروں سے تبدیل نہیں ہوتیں، ڈاکٹر رمیش کمار ہمیں فخر ہے کہ بٹوارے کے وقت قائداعظم کی کہنے پر ہمارے بڑوں نےنقل مکانی کا ارادہ ترک کیا، ڈاکٹر رمیش کمار پاکستان ہندو کمیٹی کا حکومت سے بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سفارتی سطح پر...
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے کوچ سلمان بٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلمان بٹ پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔بعد ازاں سلمان بٹ نے اس پابندی کو اسپورٹس بورڈ کے آئین کے مطابق چیلینج کیا تھا جس کے پیش نظر دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ایس بی ثالث نے پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔پی ایس بی ثالث کے فیصلے کے مطابق سلمان بٹ کے خلاف کارروائی میں ایتھلیٹکس فیڈریشن نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا تھا، نہ کوئی چارج شیٹ فراہم کی...
ویب ڈیسک :میئر کراچی مرتضی وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک کھول دیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ گرین لائن کی تعمیر کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن کام مکمل ہونے کے بعد سہولت مہیا ہوگی۔انہوں نے کہا منصوبہ شروع کرتے وقت کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، تاہم اب تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے، ہم نے وفاق سے منصوبے کے ٹائم لائن کی بات کی تھی۔میئر کراچی کا کہنا تھا حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل بھی حل کر دیے ہیں، آئندہ چند روز...
وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ مہارت، عسکری خدمات اور قومی سطح پر ان کی گرانقدر کاوشوں کو سراہا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا، اختتامی دور کا آغاز جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی مدتِ ملازمت 27 نومبر 2025 کو مکمل کریں گے۔ وہ مجموعی طور پر 3 سال اس منصب پر فائز رہے۔ سابق چیئرمینز میں سب سے طویل مدت مرحوم جنرل اقبال خان نے گزاری، جنہوں نے 3 سال اور 344 دن چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ سب سے کم عرصہ—صرف 50 دن—جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قائم مقام چیئرمین...
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے غیر قانون اور جعلی نمبر پلیٹس لگانے والے شہریوں کو خبردار کردیا۔ایک بیان میں جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ جعلی اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔کراچی پولیس چیف نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہری 5 دسمبر تک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروالیں، بصورت دیگر غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔علاوہ...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر نیت صاف ہوتی تو الیکشن کمیشن آف انڈیا 30 دنوں کی مختصر وقت میں کام کرنے کے بجائے مناسب وقت دیکر شفافیت اور جوابدہی پر توجہ مرکوز کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) عمل کے خلاف ایک بار پھر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کے نام پر پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے، یہ کوئی اصلاح نہیں ہے بلکہ مسلط کیا گیا ظلم ہے۔ راہل گاندھی نے بھارت کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری "ایس آئی آر" عمل...
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 20ویں کنوکیشن میں 2,860 طلبہ کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ فلسطینی طلبہ بھی موجود
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 20ویں کنوکیشن میں 2,860 طلبہ کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ فلسطینی طلبہ بھی موجود WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) : رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے آج اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اپنے 20ویں کنوکیشن کا آغاز کیا۔ یہ دو روزہ تقریب آج سے شروع ہوئی، جس میں کل 2,860 طلبہ کو ان کی محنت، لگن اور علمی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ڈگریاں دی جائیں گی۔ حال ہی میں داخلہ لینے والے فلسطینی طلبہ بھی شریک وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف، مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، جبکہ چانسلر حسن محمد خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد...
وفاقی آئینی عدالت میں سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران وفاقی آئینی عدالت کے اختیار سماعت پر اعتراض اٹھا دیا گیا. تفصیلات کے مطابق دوران سماعت ملتان کی انجینئرنگ یونیورسٹی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف کورٹ آف اپیل نہیں ہے. جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا آپ الگ سے کوئی درخواست دائر کریں گے، وکیل نے جواب دیا میں ایک متفرق درخواست دائر کروں گا. وفاقی آئینی عدالت میں سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق اہم کیس کی سماعت کی گئی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔...
بھارت میں ایک عام سا سفر اس وقت غیر معمولی بن گیا جب ایک اوبر ڈرائیور نے بھوک سے نڈھال مسافر کے لیے راستے میں رک کر سینڈوچ خریدا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس نے صارفین کے دل جیت لیے اور ان کی جانب سے ڈرائیور کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ بھارتی اداکارہ و ماڈل یوگِتا راتھوڑ نے واقعہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے سب سے دل کو چھو لینے والے تجربات میں سے ایک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’اوبر‘ کے بعد مقبول ترین رائیڈنگ سروس نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے طویل دن کے بعد جب وہ ایئرپورٹ جانے کے لیے...
خیبر پختونخوا کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے 163,996 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار، ہری پور کے ایوب خان خاندان سے تعلق رکھنے والی شہرناز عمر ایوب کو شکست دی۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق، گزشتہ اتوار کو این اے 18 ہری پور میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان 163,996 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کتنے زائد ووٹ حاصل کیے؟ جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرنازعمرایوب 120,220 ووٹوں...
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی کی تمام اقلیتی برادری کی اس جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے ڈاکٹر رمیش کمار کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور انشا اللہ پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقلیتی برادری کو ہر پلیٹ فارم پر ہماری پارٹی کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ملاقات کی اور پارٹی کے یوم تاسیس پر کراچی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کراچی بھر کی اقلیتی برادری کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس...
ضلع خیبر کے علاقے علی مسجد، باڑا، جمرود اور پشاور میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی مسلسل کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جس میں حال ہی میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں اے این ایف کی گزشتہ چند دنوں میں 6 کامیاب کارروائیاں ہوئی ہیں۔ ان علاقوں سے آئس، ہیروئن، چرس اور افیون کی 72 کلوگرام سے زائد مقدار ضبط کی گئی جبکہ کاروائی کے دوران 5 منشیات فروش گرفتار، جس میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے۔ منشیات گاڑیوں کے مختلف حصوں اور استعمال شدہ کپڑوں میں چھپائی گئی تھیں ، اے این ایف نے 5 گاڑیاں جن میں منشیات چھپائی گئی تھیں،...
احتجاج کے دوران کئی نوجوانوں کو "کامریڈ ہدما زندہ باد" اور "کامریڈ ہدما کو لال سلام" کے نعرے لگاتے سنا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈیا گیٹ کے قریب فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین انڈیا گیٹ کے قریب پلے کارڈز لے ہوئے حتجاج کررہے ہیں۔ اس احتجاج میں ہر عمر کے افراد نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اہم بات یہ ہے کہ فضائی آلودگی کے خلاف اس احتجاج کے اندر سے "نکسل واد" کی حمایت کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔ یہ احتجاج دہلی حکومت کے خلاف آلودگی کے معاملے پر شروع کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نکسلائیٹ کمانڈر مادوی ہڈما کے لئے "زندہ باد" جیسے نعرے لگائے گئے، جس نے تنازعہ کو جنم دیا۔...
اسلام ٹائمز: ایران ایک ایسا ملک ہے، جو نہ صرف قدرتی تنوع رکھتا ہے بلکہ ایک ایسا معاشرہ بھی تشکیل دیتا ہے، جو تعلیم، تہذیب اور اجتماعی ذمہ داری سے مزین ہے۔ پانی کا مسئلہ اپنی جگہ موجود ہے، مگر اس کی نوعیت وہ نہیں، جو سیاسی بیانیوں میں دکھائی جاتی ہے۔ یہ ایک قابلِ انتظام صورتحال ہے اور ایران مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے سنجیدگی سے حل کرنے کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔ ایران کی کہانی بحران کی نہیں۔۔۔۔ تدبیر، توازن اور بصیرت کی کہانی ہے۔ تحریر: سید انجم رضا ایران ہمیشہ سے ایک منفرد جغرافیائی اور تہذیبی اہمیت رکھنے والا ملک رہا ہے۔ چار موسموں کی متوازن سرزمین، زرخیز وادیاں، بلند پہاڑ، وسیع...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔ان کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا، الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے،...
اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث برقرار ہیں۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ آج جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے اس مقدمے میں سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گ گرفتار کرکے عدالت میں پیش...
اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایجوڈی کیٹرزنے فیصلہ دیتے ہوئے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے فیصلہ دیا، پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ دیا۔ اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی عاٸد کی گٸی تھی، سلمان بٹ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن وجاہت حسین، کوچ سلمان بٹ پی ایس بی ایجوڈی کیٹرزکے سامنے پیش ہوے تھے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن پابندی عاٸد کرنے سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکی تھی، وفاقی حکومت نے...
انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ڈی ایس پی کندھ کوٹ ایاز علی کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ایاز علی کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مویشی چراتے ہوئے بچوں کو راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ جنگل سے ملا، بچے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک سے پھٹ گیا۔حکام کے مطابق...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب عوام ساتھ ہوں تو الیکشن کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرتے، دھاندلی کے نتیجے میں ہار بھی جائیں تو بائیکاٹ کے بجائے دھاندلی بے نقاب کرنی چاہئے۔صوبائی وزراء اور سیکرٹریوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہارگئے توبائیکاٹ تھا، جب دھاندلی ہوتی ہے تودنیا دیکھتی ہے، یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہوہی نہیں سکتا، پی ٹی آئی دور میں پوری ریاست کی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی، ھف پی ٹی آئی نے پنجاب میں بائیکاٹ کیا اورخیبرپختونخوا میں الیکشن میں حصہ لیا، ان کو خیبرپختونخوا میں...
شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ وہ اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک فاشسٹ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے گرمجوش ملاقات کے باوجود ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ این بی سی نیوز پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے صدر کے بارے میں کہا کہ یہ وہ بات ہے جو میں نے ماضی میں کہی ہے اور آج بھی کہتا ہوں۔ واضح رہے کہ ممدانی کے یہ تبصرے ٹرمپ سے ملاقات کے دو دن بعد سامنے آئے ہیں۔ ملاقات میں کئی مہینوں کے باہمی الزام تراشیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے شہر کے مستقبل پر تعاون...
اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی انٹراکورٹ اپیل عدم پیروی پر خارج کردی۔ کراچی بار کی اپیل بھی عدم پیروی پر خارج جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور لاہور ہائی کورٹ بار، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل کو وقت فراہم کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی عدالت نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر و دیگر ججز کے تبادلوں کو درست قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس کے کے آغا خان ،جسٹس روزی خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسکردو: گلگت بلتستان اسمبلی آج اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد رات 12 بجے باضابطہ طور پر تحلیل ہو جائے گی۔سیکرٹری جی بی اسمبلی کے مطابق ایوان کا 42 واں اجلاس، جو اس کا تیسرا اور اختتامی سیشن ہوگا، دوپہر 2 بجے منعقد کیا جائے گا۔موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی اور اپنی مدت پوری کر رہی ہے۔ آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرائے جائیں گے، جس کے لیے تیاریوں کا آغاز جلد متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہی گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے، اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف حتمی فیصلے...
نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بارے میں وہ اپنے سابقہ مؤقف پر آج بھی قائم ہیں۔ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی صدر ٹرمپ کو فاشسٹ اور جمہوریت کا مخالف سمجھتے ہیں، تو ظہران ممدانی نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کہی ہوئی باتوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر کے ساتھ حالیہ ملاقات میں نیویارک سٹی کے مسائل پر کھل کر گفتگو ہوئی۔ امیگریشن، رہائش، معیشت اور شہریوں کی سکیورٹی سمیت تمام اہم امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ وہ شہر کو محفوظ بنانے کی اپنی پالیسی پر قائم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 1.1 بلین ڈالر (تقریباً 280 ارب روپے) کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوربز کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ ٹرمپ کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی، ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز گھٹ کر 10.18 ڈالر تک آ گئے، جس نے ٹرمپ کی مجموعی دولت کو براہِ راست متاثر کیا۔ ستمبر میں ٹرمپ کی دولت کا تخمینہ 3.7 بلین ڈالر تھا جو اب کم ہو کر 6.2 بلین ڈالر رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کرپٹو مارکیٹ میں اچانک آنے والی مندی نے بھی ان کے اثاثوں کو مزید نقصان پہنچایا۔...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’الحمدللہ، شیر کامیاب ہوگیا‘‘۔ انہوں نے اپنے بیان کے ساتھ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور برتری کے ساتھ کلین سوئپ کے قریب ہے اور تحریک انصاف کی خالی کردہ تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار سبقت لے رہے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 میں مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ ساہیوال کے حلقہ این اے 143 میں محمد طفیل جٹ ایک...
طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کے سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلال چوہدری کو نااہل نہیں کیا جا رہا، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشیر حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت کمیشن حکام نے مؤقف اختیار کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کان انسانی جسم کا ایک نہایت حساس اور اہم حصہ ہے جو ہمیں آواز سننے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے، مگر بعض اوقات کان میں ہونے والی معمولی تکلیف یا سننے کی کمی کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے، جو دراصل کان کے پردے کے پھٹنے کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کان کے امراض کے ماہر ڈاکٹر سدھارتھ کا کہنا ہے کہ کان کا پردہ، جسے طبی زبان میں ٹمپنک میمبرین کہا جاتا ہے، ایک نازک جھلی ہے جو کان کے بیرونی اور درمیانے حصے کے درمیان واقع ہوتی ہے اور آواز کی لہروں کو اندر کے حصے تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اگر یہ جھلی کسی وجہ سے پھٹ...
ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی:رائل چیمپس کے آئیکون کھلاڑی اور انگلش اسٹار جیسن روئے نے واضح کیا ہے کہ ٹیم اپنی ناکامیوں سے مضبوطی کے ساتھ واپسی کرے گی اور ابوظہبی ٹی10 لیگ میں بہتر نتائج ضرور حاصل کرے گی۔ گزشتہ روز اجمان ٹائٹنز کے خلاف سات وکٹوں کی شکست میں 25 گیندوں پر 42 رنز بنانے والے روئے کا کہنا تھا کہ ٹیم ابھی تک مانگی ہوئی کمبی نیشن نہیں بنا سکی، لیکن کھلاڑی پوری لگن کے ساتھ میچ وننگ کمبی نیشن کی تلاش میں ہیں۔رائل چیمپس اب تک اپنے پہلے فتح کے منتظر ہیں، حالانکہ چار میں سے تین مقابلے...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف، پُرامن اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے کامن ویلتھ کی جامع معاونت ضروری ہے۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے ملاقات کے دوران پروفیسر یونس نے سیاسی عبوری دور میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا میں پاک بنگلہ دیش عسکری تعاون پر اہم ملاقات ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جمہوری انتقالِ اقتدار اور آئندہ عام انتخابات میں آپ کی بھرپور مدد درکار ہے۔ چیف ایڈوائزر نے بنگلہ دیش کے انتخابی عمل میں سیکریٹری جنرل کی گہری دلچسپی کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر مسترد کی گئی عمران خان کی پٹیشن کو سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف درج مقدمات یکجا کرنے کی درخواست کی کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی پٹیشن بحال کردی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو پٹیشن 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ یاد رہے کہ عدالت نے یہ درخواست عدم پیروی کی بنا پر مسترد کی تھی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ عدالت کےبارے منفی ریمارکس کیوں دیے گئے؟ اگر غلط بات کی گئی تو اپنی غلطی کااعتراف کرنا...
قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے کلین سویپ کر لیا ہے۔ اب مسلم لیگ ن کا ایوان میں سادہ اکثریت کیلئے پیپلز پارٹی پر انحصار ختم ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ...
پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستوں میں مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس 8 فروری کو منعقدہ عام انتخابات میں ان نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب نہیں ہو سکی تھی اور ان 12 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کو کم ووٹ ملے تھے۔ البتہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم ہونے کے باوجود متعدد حلقوں میں مسلم لیگ ن نے عام انتخابات...
وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات، نوٹیفیکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس):وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل (بی ایس۔ 21) کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اشفاق احمد خلیل کو ڈیپوٹیشن پر سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی شق 10 کے تحت فوری طور پر تاحکم ثانی سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اشفاق احمد خلیل اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور...
کراچی: شہر قائد میں ای چالان سسٹم نافذ کیے جانے کے بعد شہریوں کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ یہ نظام سندھ کے دیگر شہروں میں کیوں نافذ نہیں کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام پاور کاسٹ میں ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے ای چالان سسٹم صرف کراچی میں نافذ کرنے اور سندھ کے دیگر شہروں میں نافذ نہ کیے جانے کے سوال کا جواب دیدیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ای چالان سسٹم صرف کراچی میں نافذ ہے اور باقی سندھ میں ہم ایک یا دو ماہ سے ڈمی چالان جاری کر رہے ہیں، جس کے بعد یہ نظام بہت جلد اب صوبے کے دیگر شہروں میں بھی...
—فائل فوٹو وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔ وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ہائی کورٹ کے 5 ججز کی درخواست خارج کر دی۔
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز ممبئی: (آئی پی ایس) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو دھرمیندر نے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں آخری سانسیں لیں، ان کی رہائش گاہ کے باہر متعدد بالی ووڈ اداکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفید لباس میں آتے دیکھا گیا۔معروف فلم ساز کرن جوہر نے بھی انسٹاگرام پر دھرمیندر کی موت کی تصدیق کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کو دو ہفتے قبل سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ رواں سال...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) معروف بھارتی جریدوں اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں بڑھتی ہوئی کرپشن، معاشی عدم مساوات اور کارپوریٹ گٹھ جوڑ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مالی بدعنوانی، ادارہ جاتی تباہی، مذہبی تقسیم، سیاسی انتقام، بلڈوزر کلچر اور نفرت آمیز سیاست نئی شناخت بنتی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی دور میں کرپشن میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے احتساب اور شفافیت کا نظام انتہائی کمزور ہو چکا ہے۔ دی وائر کے مطابق بھارت میں معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی اور ادارہ جاتی سطح پر کرپشن گہری جڑیں پکڑ چکی...
کراچی:ایم کیوایم پاکستان کا ای چالان کے نام پر بھاری جرمانے وصول کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
ایم کیوایم (پاکستان )نے ای چالان کے نام پر بھاری جرمانے وصول کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیو ایم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کی عوام ای چالان کے نام پر وصول کی جانے والی بڑی رقم سے بہت پریشان ہے جبکہ غریب عوام کی اکثر اس نئے سسٹم کو وبال جان اور ایک طرح سے طرح سے بھتہ تصور کرتی ہے۔عوام کو درپیش شدید مشکلات کے پیش نظر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وکلا اور ارکان اسمبلی ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست جمع کرا نے جارہے ہیں ۔اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی، انجینئرعادل عسکری اور طحہ احمد پٹیشن جمع کرائیں گے، ایم کیو ایم کا...
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کواپنی گرل فرینڈ الیگزیس ولکنز کی حفاظت کے لیے اسپیشل ایجنٹس اور دیگر سرکاری وسائل استعمال کرنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سینیئر ایجنٹ کرسٹوفر او لیری نے ’ایم ایس ناؤ‘ سے گفتگو میں کہا کہ اس اقدام کی ’کوئی جائز وجہ موجود نہیں تھی۔ ’۔۔۔کیونکہ الیگزیس ولکنز نہ تو ان کی شریکِ حیات ہیں، نہ ان کے ساتھ رہتی ہیں اور نہ ہی اسی شہر میں رہتی ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں سیاسی تشدد کے الزامات، ایف بی آئی کٹہرے میں نیو یارک ٹائمز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کاش پٹیل کا سرکاری جیٹ کا ذاتی سفر کے لیے ضرورت سے زیادہ اور...
’افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں فروٹ کے ٹرکوں میں افغانستان سے ولایتی شراب سمگل کی جاتی تھی : ابصار عالم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ابصار عالم نے دعویٰ کیاہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں فروٹ کے ٹرکوں میں افغانستان سے ولایتی شراب سمگل کی جاتی تھی جو ٹریڈ بند ہونے کی وجہ سے اب مہنگی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وی لاگ میں ابصار عالم کا کہناتھا کہ ولایتی شراب جو پہلے پاکستان میں سستے داموں میسر تھی اب وہ مہنگی ہو گئی ہے ،مجھے ایک تاجر نے تصدیق کی کہ فروٹ کے ٹرکس میں افغانستان سے پاکستان شراب سمگل ہوتی ہے ، پاکستان سے کروڑوں اربوں ڈالر ہنڈی حوالہ کے ذریعے بھجوائے جاتے ہیں، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند ہونے سے وہ رک گیاہے ، روزانہ 500 سے 600 کنٹینرز چمن ، گولاچی،...
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب تک 11 کاروائیوں کے دوران 17 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ کاروائیوں میں 3کروڈ 87لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 86.102 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں کی گئیں جس میں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو افیون اور 3 کلو آئس برآمد اور 2ملزمان گرفتار ہوئے۔ فاروق اعظم کالونی اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1.2کلوگرام چرس برآمد، تین میلہ چوک اٹک میں انسٹیوٹ کے قریب ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد، مین بازار کشروٹ گلگت میں پٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 335 چرس برآمد، لہترار...