بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کہ دھرمیندر 24 نومبر کو طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے۔
رپورٹ کے مطابق دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ دھرمیندر کو دو ہفتے قبل بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا نے انکے انتقال کی جھوٹی خبریں نشر کی تھیں۔
دھرمیندر کے اہلخانہ نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکی تردید کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی آخری فلم ’اکیس‘ میں اداکاری کی تھی جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
دھرمیندر نے 1960 میں فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور چھ دہائیوں پر مشتمل اپنے سفر میں بالی وڈ کو ’شعلے‘، ’یادوں کی بارات‘، ’میرا گاوں میرا دیش‘، ’پھول اور پتھر‘ جیسی یادگار فلمیں دیں۔ انہیں 2012 میں حکومتِ ہند نے پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔
پنجاب کے لدھیانہ میں دھرمیندر کیول کرشن دیول کے نام سے پیدا ہونے والے اداکار نے 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی، بعد ازاں وہ اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
اپنی بڑھتی عمر کے باوجود دھرمیندر سوشل میڈیا پر متحرک رہے، وہ اکثر اپنی ویڈیوز میں کاشتکاری، صحت مند طرزِ زندگی، اور مثبت سوچ کے بارے میں مشورے دیتے تھے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
دھرمیندر کے انتقال پر شوبز ستاروں کا جذباتی خراج تحسین
بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سوگوار ہے اور مختلف ستاروں نے جذباتی خراج تحسین پیش کیا۔
فلمساز کرن جوہر نے دھرمیندر کو "بھارت کا سچا لیجنڈ" قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی محبت، گرم جوشی اور دعاؤں کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی، ہماری انڈسٹری میں آج ایک خلا پیدا ہو گیا ہے، جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔"
View this post on Instagramکرینہ کپور نے انسٹاگرام پر دھرمیندر کی دادا راج کپور کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ "Forever in power"۔
اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ "دھرمیندر کی موجودگی اور سخاوت نے کئی نسلوں کے فنکاروں کو متاثر کیا۔ انڈسٹری ایک لیجنڈ سے محروم ہوگئی۔"
سنیل شیٹی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، "طاقت، گرمی اور دل کی خلوص سے بھرا ہیرو ! یہ دھرمی پاجی کی میراث ہے۔"
View this post on Instagramکاجول نے اپنے بیٹے یوگ کے ساتھ دھرمیندر کی ایک نایاب تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "دنیا سے اچھے لوگ جا رہے ہیں۔ دھرمیندر ہمیشہ پیارے رہیں گے۔"
View this post on Instagramاکشے کمار نے اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "دھرمیندر جی نے نسلوں کو متاثر کیا۔ آپ اپنی فلموں اور محبت کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔"
دھرمیندر کی یادیں بالی ووڈ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور ان کے مداح اور ساتھی اداکار ان کی شاندار اداکاری اور بے مثال شخصیت کو یاد رکھیں گے۔