بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ کے دوبارہ بھارت کا حصہ بننے سے متعلق اشتعال انگیز بیان امن کیلئے خطرہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کے وہم و گمان پر مبنی اور خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے والے بیانات ایک توسیع پسند ہندوتوا ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں جو مستحکم حقائق کو چیلنج کرنے کی کوشش ہیں اور بین الاقوامی قانون، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستوں کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم راج ناتھ سنگھ اور دیگر بھارتی رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں جو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کے لیے زیادہ تعمیری راستہ یہ ہوگا کہ وہ اپنے ہی شہریوں، خصوصاً کمزور اقلیتی برادریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر توجہ دے۔’اسے چاہیے کہ وہ اُن عناصر کا محاسبہ کرے جو ان کے خلاف تشدد کو ہوا دیتے ہیں یا اس میں ملوث ہوتے ہیں اور مذہبی تعصبات اور تاریخی مسخ کرنے کے بیانات سے گریز کرے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے شمال مشرقی خطے کے عوام کے دیرینہ مسائل بھی توجہ کے مستحق ہیں جو اب بھی منظم محرومی، شناخت کی بنیاد پر ظلم و ستم اور ریاستی سرپرستی میں جاری تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور زیر تسلط کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعے کے حقیقی اور پُرامن حل کے لیے قابلِ اعتماد اقدامات کرے۔پاکستان انصاف، مساوات اور بین الاقوامی قانونی ضابطوں کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پرعزم ہے تاہم ماضی کی طرح پاکستان اپنی سلامتی، قومی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے لیے بھرپور اور غیر متزلزل عزم رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی وزیر کہ بھارت کے لیے
پڑھیں:
افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے مسلسل استعمال ہو رہی ہے، طالبان روکیں: دفتر خارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر بندش اور تجارت پر حکومتی پالیسی برقرار ہے۔ طالبان ایسے افغان شہریوں کو روکیں جو پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں۔ پاکستان کا کابل میں سفارتخانہ کھلا اور فعال ہے۔ ایس سی او کے مستقبل کی حکمت عملی پر تمام ارکان نے متفقہ اعلامیہ جاری کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی صدر پیوٹن سے اہم ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے قطر، تاجکستان، ازبکستان سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اسحاق ڈار نے مصر اور عمان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی۔ رواں ہفتے اسلام آباد میں تین ممالک سے اہم سیاسی مشاورتی اجلاس ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے ثالثی کا کوئی خط نہیں ملا۔