بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز
ممبئی: (آئی پی ایس) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو دھرمیندر نے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں آخری سانسیں لیں، ان کی رہائش گاہ کے باہر متعدد بالی ووڈ اداکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفید لباس میں آتے دیکھا گیا۔
معروف فلم ساز کرن جوہر نے بھی انسٹاگرام پر دھرمیندر کی موت کی تصدیق کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کو دو ہفتے قبل سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے آخری بار اپنی اداکاری کے جوہر فلم اکیس میں دکھائے جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی T10: رائلی روسو اور معین علی کی طوفانی بیٹنگ، اجمان ٹائٹنز کی رائل چیمپس پر سات وکٹوں سے فتح شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت لینےکے معاملے میں بڑی پیشرفت ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری عابدہ پروین ہسپتال منتقل، گلوکارہ کی حالت کیسی ہے؟ عظیم دیوارِ چین پر پہلے پاک چائنا فیشن شو کا انعقاد حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر تنقیدوں کی وجہ سے ڈاکٹر نبیہہ کا حارث کھوکر سے طلاق لینے پر غور
حال ہی میں ڈاکٹر نبیہہ اور حارث کھوکر کی شادی کافی سرخیوں میں تھی تاہم حال ہی میں ڈاکٹر نبیہہ نے بتایا کہ وہ شادی کے فوراً بعد ہی طلاق لینے کا سوچ رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک ماہر نفسیات، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور میڈیا کی شخصیت ہیں۔ چند روز قبل وہ اپنے دوست حارث کھوکھر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور ان کا نکاح بھی کافی وائرل ہوا۔
جوڑے کا نکاح مولانا طارق جمیل نے ان کی اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ یہ جوڑا اس وقت وائرل ہوا جب انہوں نے دلہن کے زیورات اور لباس کی قیمت کا اعلان بھی کیا۔ متعدد وجوہات کی بنا پر اس جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
شادی کی بعد سے ڈاکٹر نبیہہ اور حارث مسلسل انٹرویوز دے رہے ہیں اور اب انہوں نے ایک اور نجی شو میں تنقیدوں کے حوالے سے بات کی۔
ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنی شادی سے متعلق عوام کے ردعمل کیوجہ سے ڈپریشن کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا بدترین وقت تھا اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اتنے دباؤ سے گزریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر انہوں نے حارث کھوکھر سے طلاق لے لینے کے بارے میں بھی سوچا کیونکہ وہ بہت زیادہ تنقیدوں کی زد میں تھیں اور ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی۔