شادی کے فوراً بعد ڈاکٹر نبیہا علی خان طلاق لینے کا کیوں سوچنے لگیں؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد شدید عوامی تنقید اور سوشل میڈیا مہم کے باعث انہوں نے ایک موقع پر حارث کھوکھر سے طلاق لینے پر بھی غور کیا تھا۔
وصی شاہ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ڈاکٹر نبیہہ علی خان کا کہنا تھا کہ شادی کے فوراً بعد شروع ہونے والی سوشل میڈیا تنقید نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا مشکل ترین دور تھا اور وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ خوشی کے لمحات اس قدر اذیت ناک ثابت ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض مواقع پر دباؤ اس حد تک بڑھ گیا کہ انہوں نے رشتے کو ختم کرنے کے بارے میں بھی سوچا، تاہم بعد ازاں انہوں نے خود کو سنبھالا۔ انٹرویو کے دوران ڈاکٹر نبیہہ جذباتی ہو گئیں اور رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد کی بے جا تنقید نے ان کی زندگی کے سب سے خوشگوار لمحات کو افسوسناک یادوں میں بدل دیا ہے، اور صرف وہی اس درد کو سمجھ سکتی ہیں جس سے وہ گزری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ‘لاکھوں کی جگہ کروڑوں نکل گیا’، ڈاکٹر نبیہہ کا جوڑے اور زیورات کی قیمتوں پر وضاحتی بیان
واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ دونوں کی نکاح کی تقریب معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس تقریب کے حوالے سے مختلف تنازعات سامنے آئے۔
مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے بھی کہا کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی جانب سے حد سے تجاوز ہوا ہے جو کہ نا مناسب تھا۔ انہوں نے اس چیز کا بالکل خیال نہیں رکھا کہ ان کا نکاح کون پڑھا رہا ہے۔ انہیں وہاں گانے بجانے اور ویڈیوز بنانے سے اجتناب کرنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر نبیحہ نے حد سے تجاوز کیا، تنقید کے بعد مولانا طارق جمیل کے بیٹے خاموش نہ رہ سکے
اس کے علاوہ ان کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے عروسی جوڑے کی قیمت ایک کروڑ روپے جبکہ زیورات ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے ہیں۔ تاہم، بعد ازاں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے عالم میں ان کی زبان پھسل گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکٹر نبیہہ علی خان ڈاکٹر نبیہہ علی خان شادی ڈاکٹر نبیہہ علی طلاق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
تہران ہمیشہ بیروت کیساتھ کھڑا رہیگا، ایرانی صدر کا اپنے لبنانی ہم منصب کے نام پیغام
اپنے ایک جاری بیان میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ لبنان میں استحکام اور تمام مذاہب و قبائل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی حمایت، ایران کی مستقل پالیسی کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "ڈاکٹر مسعود پزشکیان" نے اپنے لبنانی ہم منصب "جوزف عون"کے نام ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران، ماضی کی طرح لبنانی حکومت و عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس پیغام میں انہوں نے لبنان کے نیشنل ڈے کی مناسبت سے لبنانی صدر کو مبارک بھی دی۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ لبنان میں استحکام اور تمام مذاہب و قبائل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی حمایت، ایران کی مستقل پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے صیہونی اشتعال انگیزی بالخصوص لبنان کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے لبنانی علاقوں سے قابض صیہونی افواج کی واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں انہوں نے جوزف عون کے لیے صحت و کامیابی کی دعا کی اور لبنانی عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔