سوشل میڈیا پر تنقیدوں کی وجہ سے ڈاکٹر نبیہہ کا حارث کھوکر سے طلاق لینے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
حال ہی میں ڈاکٹر نبیہہ اور حارث کھوکر کی شادی کافی سرخیوں میں تھی تاہم حال ہی میں ڈاکٹر نبیہہ نے بتایا کہ وہ شادی کے فوراً بعد ہی طلاق لینے کا سوچ رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک ماہر نفسیات، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور میڈیا کی شخصیت ہیں۔ چند روز قبل وہ اپنے دوست حارث کھوکھر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور ان کا نکاح بھی کافی وائرل ہوا۔
جوڑے کا نکاح مولانا طارق جمیل نے ان کی اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ یہ جوڑا اس وقت وائرل ہوا جب انہوں نے دلہن کے زیورات اور لباس کی قیمت کا اعلان بھی کیا۔ متعدد وجوہات کی بنا پر اس جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
شادی کی بعد سے ڈاکٹر نبیہہ اور حارث مسلسل انٹرویوز دے رہے ہیں اور اب انہوں نے ایک اور نجی شو میں تنقیدوں کے حوالے سے بات کی۔
ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنی شادی سے متعلق عوام کے ردعمل کیوجہ سے ڈپریشن کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا بدترین وقت تھا اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اتنے دباؤ سے گزریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر انہوں نے حارث کھوکھر سے طلاق لے لینے کے بارے میں بھی سوچا کیونکہ وہ بہت زیادہ تنقیدوں کی زد میں تھیں اور ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر نبیہہ انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔