معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے ساتھ پیش آنے والے معاملات پر خاموشی توڑ دی، انہوں نے سابقہ اہلیہ کے تشدد کے الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تانے۔

فیروز خان حال ہی میں احمد رندھاوا کے پوڈ کاسٹ گرین روم میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر، ذاتی زندگی اور سابقہ اہلیہ کے حوالے سے کھل کر گفتکو کی۔ ان کے مطابق معاملہ ایک معمولی جھگڑے سے شروع ہوا جو بُرا رخ اختیار کر گیا۔

اداکارنے کہا کہ ’میری کہانی بہت سادہ ہے۔ ہر رشتے میں اچھے اور بُرے دن آتے ہیں۔ ہمارے بھی ایک دن کچھ زیادہ ہی بُرا ہو گیا۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا، شاید وہ ڈر گئی اور مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ میں وہ شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تان لے۔ میں عزت دینے پر یقین رکھتا ہوں اور کبھی طاقت دکھانے کے حق میں نہیں رہا۔ جن ساتھی اداکاراؤں نے میرے ساتھ کام کیا ہے، انہوں نے ہمیشہ مثبت تجربات کا اظہار کیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ انہیں جاننے والے ان کی شخصیت اور رویے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ فیروز خان کا کہنا تھا کہ وہ اس تنازع کا دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے، جبکہ انڈسٹری سے وابستہ کئی افراد نے انہیں بتایا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو شاید اس دباؤ کو برداشت نہ کر پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا فیروز خان نے دوسری بیوی کو بھی طلاق دے دی؟

فیروز خان نے خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عورت کو ہمیشہ عزت دینی چاہیے اور کبھی اس پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے۔ کبھی بھی ان پر طاقت آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جبکہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔ بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی موجودہ اور سابق اہلیہ میں لفظی جنگ کیوں ہوئی؟

جون 2024 میں اداکار فیروز خان نے ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب سے شادی کی تھی جس کے بعد سے یہ جوڑا خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی ڈرامے علیزا سلطان فیراز خان شادی فیروز خان فیروز خان طلاق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے علیزا سلطان فیراز خان شادی فیروز خان فیروز خان طلاق فیروز خان نے سابقہ اہلیہ انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

ماہیکا شرما نے ہارڈک پانڈیا سے منگنی اور حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور نوجوان سپر ماڈل ماہیکا شرما کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر منگنی اور نئی شروعات کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔ حال ہی میں دونوں نے منگل وار پوجا میں شرکت کی تھی جسے مداحوں نے نئی شروعات سے جوڑتے ہوئے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں۔

سوشل میڈیا پر اس وقت بحث مزید تیز ہوگئی جب ماہیکا شرما کو انگلی میں ایک چمکتی ہوئی بڑی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا۔ کئی صارفین نے جوڑے کے جلد منگنی کرنے کا اندازہ لگایا جبکہ کچھ نے تو ماہیکا کے حاملہ ہونے کی بات بھی کرنا شروع کر دی۔

پھیلتی افواہوں پر ماہیکا نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ردعمل دیا۔ انہوں نے ایک گرافک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ انٹرنیٹ دیکھنے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں منگنی کر چکی ہوں حالانکہ میں تو بس اچھی جیولری روز پہنتی ہوں۔

اسی کے ساتھ انہوں نے حمل کی افواہوں پر بھی طنزیہ انداز میں ایک اور اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ اگر میں حاملہ ہونے کی افواہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایسی ڈریس پہن کر آجاؤں تو کیا کرو گے؟

یہ پڑھیں: ہاردک پانڈیا نے ماہیکا شرما سے خفیہ طور پر منگنی کرلی؟

ہارڈک پانڈیا اور ماہیکا شرما گزشتہ چند ماہ سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کرتے رہے ہیں۔ ہارڈک کی ماہیکا سے قبل شادی ناتاشا اسٹانکووچ سے ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا آگستیا ہے۔ دونوں نے مئی 2020 میں شادی کی اور فروری 2023 میں ہندو اور کرسچن روایات کے مطابق دوبارہ شادی کی رسومات ادا کیں۔

تاہم جولائی 2024 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے مشترکہ بیان جاری کیا کہ چار سال ساتھ گزارنے کے بعد ہم نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے پوری کوشش کی مگر یہی دونوں کے لیے بہتر ہے۔ ہمارا بیٹا آگستیا ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے گا اور ہم اس کی خوشی کے لیے مل کر کو-پیرنٹنگ جاری رکھیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہارڈک اور ماہیکا کے تعلق کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم جوڑے نے منگنی یا حمل سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیروز خان نے علیزے سلطان کے ساتھ سابقہ رشتے پر پہلی بار خاموشی توڑدی
  • ضمنی انتخابات،این اے 18میں عمرایوب کی اہلیہ کوشکست، لیگی امیدوار بابر نواز خان نے میدان مار لیا
  • غزہ سیز فائر، مستقبل پر سنگین سوالات
  • میں ایسا شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تانے، فیروز خان
  • ہری پور ضمنی الیکشن، خیبرپختونخوا حکومت کا عمر ایوب کی اہلیہ کی برتری کا دعویٰ
  • کیا بھارت مارشل لا کی جانب بڑھ رہا ہے؟
  • ماہیکا شرما نے ہارڈک پانڈیا سے منگنی اور حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
  • فیروز خان نے اپنی ذاتی زندگی کو ٹارگٹ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی
  • ٹرمپ کے سابق فوجی ڈیموکریٹس پر سنگین الزامات، غیر قانونی احکامات سے متعلق ویڈیو پر شدید ردعمل